آدھے سر کے درد کی شکار رہنے والی حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق

زیادہ خطرے سے دوچارحمل کے دوران خواتین کی خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے،محققین

منگل 22 جون 2021 12:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) اکثر مائیگرین (آدھے سر کے درد)کی شکار رہنے والی حاملہ خواتین میں حمل کے دوران پیچیدگیوں کاا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی کی کانگریس میں اس تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے، جس میں بتایا گیا کہ مائیگرین کی شکار حاملہ خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ایسی خواتین میں دوران حمل ہونے والی ذیابیطس، بلڈ کلاٹس اور دیگر کی تشخیص کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 2014 سے 2020 کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ خواتین کے حمل کے مراحل کا تجزیہ کیا گیا تھا۔محققین نے ڈیلیوری کے طریقہ کار، میڈیکل اور حمل کے دوران پیچیدگیوں کا ہر سہ ماہی کی بنیاد پر جائزہ لیا اور دیکھا کہ حمل کے دوران کن ادویات کا زیادہ استعمال ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیق میں 12 ہزار 222 خواتین کو آدھے سر کے درد کا سامنا ہوا۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ مائیگرین کی شکار خواتین میں متعدد طبی اور حمل کی پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ایسی خواتین کے حمل کو زیادہ خطرے سے دوچار قرار دیا جانا چاہیے اور اس کے مطابق نگہداشت کی جانی چاہیے۔زیادہ خطرے سے دوچارحمل کے دوران خواتین کی خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، یہ خطرہ بڑھانے والے عناصر میں زیادہ عمر، ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش اور سابقہ حمل کے دوران پیچیدگیاں، مختلف امراض بشمول ذیابیطس، مرگی اور ہائی بلڈ پریشر قابل ذکر ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ آدھے سر کا درد پہلے ہی حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی