ناکام شادی سے امراض قلب کا خطرہ،موت بھی واقع ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

پیر 14 جولائی 2014 12:23

ناکام شادی سے امراض قلب کا خطرہ،موت بھی واقع ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)نئی امریکی تحقیق میں سامنے آیاہے کہ ناکام شادیاں امراض قلب کا باعث بنتی ہیں اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں،مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناکام شادیاں ذہنی تناؤ کا سبب بنتی ہیں اور آگے جا کر جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنے شریک حیات سے ناخوش ہوتے ہیں ان میں مایوسی، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہوئی لیو کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح شادی دل کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ امراض قلب کے بیشتر کیسز کی روک تھام ممکن ہے اور اس حوالے سے شادی سب سے اہم سماجی تعلق ہے جو صحت پر مثبت یا منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شریک حیات سے پریشان افراد غیرصحت مند عادتوں جیسے تمباکو نوشی وغیرہ میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جس سے ان کے جسم میں اسٹریس ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو بتدریج بلڈ پریشر بڑھانے اور دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کا سبب بنتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں