فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئی ڈی پیز کے جانوروں کی بیماریاں مقامی آبادی کے جانوروں میں بھی منتقل ہو سکتی ہیں، ایف اے اوکا انتباہ

پیر 14 جولائی 2014 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)عالمی ادارہ خوراک و زراعت ( ایف اے او)نے خبردار کیا ہے کہ آئی ڈی پیز جانور بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں،ان کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ان سے بیماریاں مقامی آبادی کے جانوروں میں بھی منتقل ہو سکتی ہیں۔یہ بات ایف اے او کے پاکستان میں ایک عہدیدار نصر حیات نے وہ غیر ملکی میڈیا کو بتائی۔

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے لاکھوں لوگ تو شدید گرم موسم اور مشکل حالات میں خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ لائے گئے لگ بھگ تین لاکھ چھوٹے بڑے جانوروں کے لیے بھی صورتحال کچھ موافق دکھائی نہیں دیتی۔ایک اندازے کے مطابق شمالی وزیرستان کے 70 فیصد خاندانوں کا ذریعہ معاش کسی نہ کسی طرح سے مال مویشی سے وابستہ ہے اور بے سروسامانی میں نقل مکانی کرتے وقت ان کے جانور ہی ان کے لیے گزراوقات کا ایک سہارا ثابت ہوسکتے تھے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ خوراک و زراعت "ایف اے او" نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ جانور بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں اور ان کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ان سے بیماریاں مقامی آبادی کے جانوروں میں بھی منتقل ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین اپنے ساتھ جو جانور لائے ہیں وہ سفر، گرمی اور خوراک کی کمی کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکے ہیں۔ ان جانوروں کو خوراک، پانی اور شلٹر کی فوری ضرورت ہے اور ہم اس کے لیے ایک پروگرام تیار کر رہے ہیں۔

نقل مکانی کر کے آنے والوں کے ساتھ یہ جانور بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک اور کوہاٹ کے علاقوں میں موجود ہیں۔ ان جانوروں کے لیے ایک لاکھ ویکسین صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کو دی گئی ہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی بیماری یا موت کی صورت میں اگر بے گھر افراد ان سے محروم ہوتے ہیں تو ان خاندانوں کا امداد پر انحصار مزید بڑھ جائے گا جس سے پہلے سے موجود مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماضی میں ہونے والی نقل مکانی کے دوران بھی یہ دیکھنے میں آچکا ہے کہ اندرون ملک بے گھر افراد کے ساتھ آنے والے جانور اکثر عدم توجہ یا خوراک کی کمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے رہے ہیں جب کہ بعض مرتبہ بیماریوں میں مبتلا ہونے والے جانوروں کو اونے پونے فروخت کردیا جاتا رہا جن کے گوشت سے لوگوں کو بھی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی