مزاحیہ فنکار محمود خان طویل عرصے تک شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 54سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 24 جولائی 2014 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار محمود خان طویل عرصے تک شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد 54سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کو نماز جنارہ کی ادائیگی کے بعد سبزہ زار کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شوبز شخصیات نے مزاحیہ فنکار محمود خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے مزاح کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر فنکار محمود خان طویل عرصے سے شوگر اور گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ دنوں میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔ دو روز قبل ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ جمعرات کی علی الصبح 54سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے 35سال تک مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے مخصوص انداز کے باعث شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

کئی سالوں تک فن کی خدمت کرنے والے سینئر فنکار محمود خان نے اپنے آخری ایام انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارے ۔ محمود خان کی نماز جنازہ سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق ، معروف فنکار شاہد خان ، طاہر نوشاد ، محسن علی ، داؤد بٹ ، اظہر رنگیلا ، توحید اقبال ، آغا ماجد ، محمد عمر ، عثمان محمود ، حاجی احسن علی ، مظہر امین ،محمد الماس ، محمد سجاد ، محمد عمران ، محمد اعجاز ، سردار کمال ، خالد بٹ اور جواد وسیم سمیت ان کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سبزاہ زار کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ محمود خان کے انتقال پر سینئر فنکار علی اعجاز ، قوی خان ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، امان اللہ ، مسعود اختر ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، ہنی البیلا ، سلیم البیلا ، مصطفی قریشی ، غلام محی الدین ، ندیم بیگ ، طارق ٹیڈی ، گلناز ، زارا اکبر ، پائل چوہدری ، صوبیہ خان، ثناء اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان ایک منجھے ہوئے اور اپنے کام سے محبت کرنے والے فنکار تھے ، محمود خان اپنے مخصوص انداز کے ذریعے جس طرح پرستاروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے تھے یہ ہنر کم ہی فنکاروں کو آتا ہے ۔

ان کے انتقال سے مزاح کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط