ایک تعلیم یافتہ اورصحت مند قوم ہی ترقی کر سکتی ہے‘قیوم راجہ

ہفتہ 2 اگست 2014 14:48

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) ہائی کورٹ میں ایک رٹ کے ذریعے کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کا قیام عمل میں لانے والے حریت پسند رہنماء قیوم راجہ نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس انتہائی اہمیت کے حامل قومی ادارہ کو موثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ جب ابتدائی طور چار سال قبل حکومت آزاد کشمیر سے کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام اور تاریخ کشمیر کو نصاب میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تو حیران کن طور پر حکومت نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ اسکی ضرورت ہے نہ حکومت کے پاس اس کے لیے ماہرین اور وسائل ہیں قیوم راجہ نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کے اس جواب کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی جسکی منظوری کے لیے سماعت اس وقت کے چیف جسٹس جناب سردار محمد نواز خان نے کی اور درخواست کی پیروی کوٹلی کے ایک وکیل مرزا طارق محمود جرال نے کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے مجبورہو کر نوٹیفیکیشن جاری کیامگر اب مضحکہ خیز اخباری بیانات میں کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کو کچھ لوگ اپنا کارنامہ قرار دے رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اس کے کریڈٹ کے پیچھے نہیں پڑنا چاہتے بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ادارہ کو موثر بنائے قیوم راجہ نے کہا کہ تین سال قبل انہوں نے مظفرآباد میں تحقیق ونصاب کی ڈائریکٹر تنویر لطیف کے دفتر کا دورہ کر کے معلوم کیا کہ آیا کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد اس پر کتنا کام ہوا تو ڈائریکٹر نے انہیں بتایا کہ حکومت نے انہیں ایک کمرہ اور چند کرسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا اب بھی یہ ادارہ شکایت کر رہا ہے کہ حکومت ادارہ کو موثر بناے کے لیے مالی تعاون نہیں کر رہی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے قیوم راجہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی پہلی دو ترجیحات ہونی چائیں کیونکہ ایک تعلیم یافتہ اورصحت مند قوم ہی ترقی کر سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی