ملتان میں گیسٹرو کی وبا بے قابو ،مزید 97مریض ہسپتال داخل

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)ملتان میں گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ مزید ستانوے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے ، محکمہ صحت کی غفلت اور مضر صحت مشروبات کے استعمال کے باعث مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال ،چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو سے متاثرہ 173مریض لائے گئے جن میں سے 97کو تشویشناک حالت کے باعث داخل کرلیا گیا ۔ 76مریضوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوادیا گیا۔

Your Thoughts and Comments