کراچی، سماجی خدمت عین عبادت ہے، تھیلیسیماکے مریض خصوصی توجہ کے طالب ہیں،حاجی محمد حنیف طیب

پیر 4 اگست 2014 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) سوشل اسٹوڈنٹ فورم کے زیر اہتمام 28 ویں سالانہ ہفتہ عیادت کے چوتھے دن سول ہسپتال نیورولوجی ڈپارٹمنٹ میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حاجی حنیف طیب نے کہا کہ سماجی خدمت عین عبادت ہے۔ سوشل اسٹوڈنٹ فورم کے عہددار اور ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ سنت نبوی پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

مریضوں کی عیادت عید کے ایام میں کرتے ہیں۔ اس موقع پر فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، سلیم احمد، شبیر دانش، ڈاکٹر رفیع، سید شائق ، حنا اعظم، احسن خان اور دیگر ممبران موجود تھے ۔ عید کے پانچوں دن افضال تھیلیسیماں سینٹر فیڈرل بی ایریا میں ہفتہ عیادت کے سلسلے میں فورم کے وفد کے ساتھ کیپٹن ضیاء عالم بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تھیلیسیماں کے مریض بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف تقسیم کیئے۔

اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ تھیلیسیماکے مریض خصوصی توجہ کے طالب ہیں اور یہاں آکر میں نے جو مشاہدہ کیا ہے اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں کہ افضال تھیلیسیماں سینٹر جس طرح ان معصوم پھولوں کی آبیاری کررہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ ہفتہ عیادت کے سلسلے کے چھٹے دن معروف سماجی شخصیت پروفیسر اعجاز فاروقی نے فورم کے ممبران کے ساتھ المصطفےٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں مریضوں کی عیادت کی اور عید کی مٹھائی تقسیم کی۔

انہوں نے المصطفےٰ ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کا عزم جس احسن انداز میں پورا کیا جارہا ہے وہ قابل تقلید اور ستائش ہے ۔ مریضوں کے عیادت خوشی کے موقع پر قابل تقلید عمل ہے ۔ انہوں نے ٹرسٹ کو اپنی جانب سے فورم کے پلیٹ فارم سے نقد عطیہ کی رقم بھی دی جس کا ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر احمد رضا طیب، امین آدم جی، معین احمد ، ندیم شاہ اور دیگر موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی