امریکی ریاست نیواڈاکے بیشتر حصوں میں سیلابی صورتحال ، ٹریفک کی روانی متاثر

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء)امریکاکی کئی ریاستوں میں ان دنوں شدید موسم ہے۔ریاست نیواڈاکے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نیواڈا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لاس ویگاس میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور اس دوران مختلف حادثات بھی پیش آئے۔حکام نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔نیواڈا کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری تک کم ہو گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments