سیکرٹری صحت 70ملین کی بے ضابطگی کے ذمہ داروں کا تعین کریں ،پی اے سی ون

منگل 5 اگست 2014 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی ون کا اجلاس چیئرمین کمیٹی میاں محمودالرشید کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں کمیٹی روم سی میں منعقدہ ہوا جس میں ممبران کمیٹی سبطین خان ،ڈاکٹروسیم اختر ،سائرہ افتخار ،ثاقب خورشید نے شرکت کی ۔کمیٹی نے ہیلتھ فاوٴنڈیشن کی طرف سے 70ملین کی خطیر رقم ٹرسٹ بنک میں جمع کروانے کے غیر قانونی اقدام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ذمہ داروں کا تعین کر کے 2ماہ کے اندر اندر انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی میاں محمود الرشید نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی غلطی نہیں مجرمانہ اقدام ہے ،ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچنا چاہیے ۔پی اے سی ون کے دوسرے روز پنجاب ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے آڈٹ پیرے زیر بحث آئے پیرا نمبر 4-2-1-3-2010میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت نے 18دسمبر 2008میں تحریری ہدایات جاری کیں کہ محکمے سرپلس فنڈز بنک آف پنجاب میں ڈیپازٹ کروائیں مگر پنجاب ہیلتھ فاوٴنڈیشن لاہور نے ان ہدایات کے برعکس 20ستمبر 2009کو 50ملین اور23جنوری 2010کو 20ملین روپے ٹرسٹ بنک میں جمع کروا دئیے ۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ بنک سرکاری اکاوٴنٹ حاصل کرنے کے حوالے سے سرے سے ہی مجاز نہ تھا آڈٹ پیرا کے مطابق 70ملین ایک سال کے لئے جمع کروائے گئے تاہم ایک سال کے بعد ٹرسٹ بنک نے رقم دینے سے انکار کر دیا تاہم کسی قسم کی محکمانہ انکوائری اور ذمہ داروں کا تعین کئے بغیر معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا محکمہ نے رقم ریکور کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ معاملہ تاحال بنکنگ کورٹ میں ہے ۔

چیئرمین کمیٹی میاں محمود الرشید نے کہا کہ حیرت ہے اتنے بڑے فراڈ کی ہیلتھ فاوٴنڈیشن یا محکمہ ہیلتھ نے اپنے طور پر کوئی انکوائری نہیں کی اور نہ ہی تاحال کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ؟۔ڈی جی ہیلتھ فاوٴنڈیشن نے استفسار پر بتایا کہ اس وقت طارق آفریدی ڈی جی ہیلتھ فاوٴنڈیشن تھے ۔میاں محمودالرشید نے ہیلتھ فاوٴنڈیشن کے ڈی جی سے سوال کیا کہ فاوٴنڈیشن کو رقم ڈاکٹرز کو نجی کلینک یا ہسپتال قائم کرنے کے لئے حکومت سے ملتی ہے بنکوں میں انویسٹ کرنے یا سود کھانے کے لئے نہیں ۔

ڈی جی نے جواب دیا کہ اگرچہ لون انٹریسٹ فری ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر پراپرٹی گروی رکھوانے کے لئے تیار نہیں ہوتے شخصی ضمانت پر قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی رولز اجازت نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ شرائط کو مزید آسان بنانے کے لیے بورڈ آف گورنر غور کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی