کانگو میں بھی ایبولا کے مریضوں کی تصدیق

پیر 25 اگست 2014 13:12

کنشا سا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں حکام نے ملک کے شمالی علاقوں میں ایبولا وائرس کے پھیلاوٴ کی تصدیق کر دی ہے۔کانگو کے وزیر صحت فیلکس نمبی نے بی بی سی کو بتایا کہ دو مریضوں کے تجزیوں سے پتہ چلا ہے کہ ایکواٹیور صوبے میں ایبولا کی بیماری موجود ہے اور وہیں 13 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ہلاکتیں ایک الگ تھلگ علاقے میں ہوئی ہیں اور یہ وائرس مغربی افریقہ میں پائے جانے والے ایبولا وائرس سے مختلف ہے۔

ڈاکٹر نمبی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایبولا کی تصدیق کے بعد علاقے میں بیماری کو محدود کرنے کے لیے ’کورنٹین زون‘ یا قرنطینہ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔کانگو مغربی افریقہ کے باہر پہلا ایسا ملک ہے جہاں ایبولا کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ایبولا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1427 ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 2600 سے زیادہ ہے۔جمہوریہ کانگو کے صوبے ایکواٹیور میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد افراد غیرمعمولی بخار میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ یہ واقعات بوئندے نامی علاقے میں پیش آئے ہیں اور وہاں 100 کلومیٹر کے علاقے کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے۔ان کے مطابق یہ کانگو میں ایبولا کی وبا پھیلنے کا ساتواں واقعہ ہے۔ یہ وائرس پہلی مرتبہ کانگو میں ہی 1976 میں دریائے ایبولا کے قریب پایا گیا تھا۔ادھر کو ایبولا سے متاثرہ افریقی ملک سیرالیون کی پارلیمان نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ایبولا کے مریض کو چھپانا جرم ہوگا۔

اگر صدر اس کی منظوری دے دیتے ہیں تو ایسا کرنے والے کو دو سال قید تک کی سزا دی جا سکے گی۔عالمی ادارہ صحت پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس جس رفتار اور شدت سے پھیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اقوامِ متحدہ کا یہ ذیلی ادارہ پہلے ہی ایبولا کو کلِک صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔ایبولا کا وائرس فروری میں گنی سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک وہ لائبیریا، سیرالیون اور نائجیریا تک پھیل چکا ہے۔تاحال ایبولا کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن کچھ افراد زیڈ میپ نامی تجرباتی دوا کے استعمال سے شفایاب ہوئے ہیں لیکن اب یہ دوا بھی دستیاب نہیں ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی