ورزش ترک کرنے سے خواتین میں امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ، تحقیق

منگل 26 اگست 2014 17:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء)ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش ترک کرنے سے خواتین میں امراضِ قلب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، نوجوان عورتوں میں پائی جانے والی غیر فعالیت کی وبا ان کی بعد کی زندگی میں دل کے امراض کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ورزش کے حوالے سے جہاں تک خواتین کے رویے کا تعلق ہے تو وہ اس بارے میں مردوں سے بھی زیادہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

عام طور پرعورتوں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ روزمرہ کے گھریلو کام کاج کی انجام دہی کے بعد انھیں کسی قسم کی ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لیکن سائنس دانوں کے نزدیک یہ طرزِ فکر کسی طور بھی درست نہیں ہے۔ایک حالیہ تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان عورتوں میں پائی جانے والی غیر فعالیت کی وبا ان کی بعد کی زندگی میں دل کے امراض کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محققین کے مطابق تمباکو نوشی اور موٹاپے کے مقابلے میں ورزش کی کمی نوجوان عورتوں کے لیے دل کے دورے کا زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔اس اہم مطالعے کے نتیجے سے پتا چلتا ہے کہ ایسی نوجوان خواتین جن کی عمریں 30 برس کے آس پاس تھی اور وہ غیر فعال طرز زندگی گزار رہی تھیں ان میں غیر فعالیت کی وجہ سے دل کے دورے کے خطرے کے امکان 50 فیصد زیادہ تھا بنسبت ایسی خواتین کے مقابلے میں جو ایک فعال طرز زندگی کی حامل تھیں۔

'کوئینس لینڈ یونیورسٹی' سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کاروں کی ایک ٹیم نے اپنے مطالعے کے لیے 22 سے 90 برس کی 32 ہزار 541 عورتوں کے صحت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جس میں ان کی طرز زندگی سے متعلق تفصیلات اور دل کی بیماریوں کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی گئی تھیں۔محققین نے حاصل شدہ اعداد و شمار کو ایک ریاضی کے فارمولے کے ساتھ استعمال کیا اور دل کی بیماری کے خطرے کو دیکھنے کے لیے انھوں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ آیا یہ خواتین اپنی زندگی میں تمباکو نوشی کرتی رہی ہیں یا بلند فشار خون میں مبتلا ہیں یا پھر فربہ ہیں اور غیر فعال طرززندگی کی حامل ہیں۔

نتیجے سے معلوم ہوا کہ ورزش کی کمی ہر عمرکی عورتوں کی صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ تھی۔محققین کی جانب سے غیر فعال زمرے میں شامل خواتین جن کی عمریں 30 برس کے آس پاس تھیں ان میں دل کے دورے کا خطرہ 50 زیادہ تھا بمقابلہ اپنی ہم عصر ایسی خواتین کے جو چست تھیں۔tاہم یہ خطرہ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تھوڑا کم ہوا۔ غیر فعال زمرے میں شامل ایسی عورتیں جن کی عمریں 40 برس کے قریب تھیں ان میں دل کے امراض کا خطرہ 40 فیصد زیادہ پایا گیا جبکہ 50 برس کے آس پاس خواتین میں یہ خطرہ کم ہو کر 28 فیصد رہ گیا۔

تحقیق کاروں نے کہا کہ ماہرین پہلے ہی اس بات کا دعوی کرتے رہے ہیں کہ ورزش دل کی بیماریوں کے خطرے کو نصف کر سکتی ہے کیونکہ جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے فشار خون اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے جن سے شریانوں میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔تحقیق کاروں نے بتایا کہ ان کے مطالعے سے یہ واضح ہوا ہے کہ ورزش کی کمی کے مقابلے میں تمباکو نوشی کرنے والی نوجوان خواتین میں یہ خطرہ 40 فیصد پایا گیا ہے۔

اس کے باوجود کے غیر فعال اور فربہ ہونے کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہوتا ہے، 30 سالہ فربہ خاتون میں یہ خطرہ 30 فیصد ملا ہے۔تحقیق کے سربراہ وینڈی براوٴن نے اس حقیقت کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ صرف فربہ خواتین ہی نہیں بلکہ بہت سی دبلی پتلی خواتین بھی غیر فعالیت کا شکار ہوتی ہیں۔'برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن ' میں شائع ہونے والے اس مطالعے میں ان کا کہنا تھا کہ غیر فعالیت دل کے امراض کے خطرے کے لیے ایک اہم عنصر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی