سرکاری اسپتالوں میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے نجی شعبے کی شراکت کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ، ڈاکٹر سکندر میندھرو

جمعہ 29 اگست 2014 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)سندھ کے پارلیمانی امور ماحولیات وساحلی ترقی کے وزیر اور سندھ ہیلتھ ایڈوائزری بورڈ کے چےئرمین ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیر صدرارت ایک اہم اجلاس کل ان کے دفتر سندھ اسمبلی میں منعقد ہوا, اجلاس میں سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صحت کی خدمات سے وابستہ نجی شعبے کے مقبول اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت سندھ اقبال حسین درانی کے علاوہ سندھ ہیلتھ ایڈوائزری بورڈ کے افسران ، انڈس ہاسپٹل اور بحریہ فاؤنڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ قانون سندھ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری اسپتالوں میں خدمت کے معیار کو بلند کرنے اور عوام کو ان اسپتالوں میں اعلیٰ اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے نجی شعبہ کے تجربے اور خدمات کا فائدہ عوام تک پہنچانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تفصیلی غو ر و خوض کے بعد فیصلہ کیاگیاکہ پہلے مرحلے میں لیاری جنرل اسپتال کراچی ، سول اسپتال حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بدین کو نجی شعبہ کے حوالے کیا جائے گا اور اس ضمن میں حکومت ان اسپتالوں کے سالانہ فنڈز کو ان اسپتالوں پر خرچ کرنے کا اختیار نجی شعبہ کو دے گی جبکہ نجی شعبہ کی طرف سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز ، طبی عملہ، ادویات ، خدمات اور انتظامی امور کے لئے مالی اور افرادی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ ان اسپتالوں کی انتظامی اور طبی خدمات کی نگرانی کے لئے نجی اور سرکاری شعبوں سے طبی ماہرین کے علاوہ عوامی نمائندوں اور مخیر معززین کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔اجلاس میں شریک نجی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ یہ طے کیا گیا کہ وہ آئندہ دس یوم کے اندر مذکورہ تینوں سرکاری اسپتالوں کے جملہ امور کا جائزہ لے کر اس مقصد کے لئے اگلے اجلاس میں اپنی رپورٹ حکومت کو دیں گے جس کے بعد حکومت اور ان نجی ادارو ں کے مابین اسپتالوں کے حوالے کئے جانے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط