محکمہ صحت کے ایم سی نے ماتحت اسپتالوں، میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریز میں فراہم کردہ متعدد مفت سہولتیں ختم کردیں

منگل 2 ستمبر 2014 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت کے ایم سی نے ماتحت اسپتالوں، میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریز میں فراہم کردہ متعدد مفت سہولتیں ختم کردی ہیں ،کئی سہولتوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس پر ڈاکٹرز اور عملے نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔مریض بھی احتجاج پر مجبور ہوسکتے ہیں۔کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، عباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی ہوم و اسپتال، رفیقی شہید اسپتال، گذدر آباد میٹرنٹی ہوم، لیاقت آباد ڈسپنسری سمیت دیگر اسپتالوں میں انکوبیٹرز کی ایک دن کی فیس 5 سو روپے، ڈائیلاسز فیس 5 سو روپے،آئی سی یو 5 سوروپے، آئی سی یو وینٹی لیٹر 1 ہزار روپے، سی سی یو 5سو روپے،سی سی یو وینٹی لیٹر 1ہزار ،این آئی سی یو انکوبیٹر 5سو روپے اور این آئی سی یو وینٹی لیٹر کی فیس 1 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح او پی ڈی کی فیس 5روپے سے بڑھا کر 25روپے ،ڈائٹ چارجز 5روپے سے بڑھا کر150روپے،پرائیویٹ روم فیس 5 روپے سے3سو روپے، داخلہ فیس 10روپے سے3سو روپے،بیڈ چارجز 10روپے سے 100روپے، نارمل ڈلیوری 50روپے سے5 سوروپے ،ابنارمل ڈلیوری2 سو سے 1 ہزار ،ڈلیوری ابنارمل 950 سے 3ہزار،مائنر آپریشن 50سے 500سو روپے،مائنر آپریشن پرائیویٹ 5سو سے 15سو،میجر آپریشن پرائیویٹ 12سو سے 5ہزار ،میجر آپریشن جنرل وارڈ 2سو سے 15سو،بے ہوشی کے ڈاکٹر کی فیس 250سے 1 ہزار دی گئی ہے۔

تمام لیبارٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں 50فیصد اضافہ کیا گیا ہے جن میں ایکسرے پی اے ویو 40سے1 سو روپے، ایکسرے کے یو بی 40سے 100ہوگئی ہے جب کہ تمام اسپیشل ایکسرے کی فیسوں میں بھی 50فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔فلوریسن انجیو گرافی (آنکھوں کا ٹیسٹ)5 سو روپے سے 2ہزار روپے، ایکو3سو سے 8سو روپے،تھیلیم اسکین 35سو سے 5ہزار،ای ٹی ٹی 3سو سے 8سو،ڈی این اے 70سے 140،شوگر کا ٹیسٹ 20 سے 40 روپے،ٹی ایس ایچ 100سے 2سو روپے،بلڈ گروپ 30سے 100روپے،کراس میچنگ 80 سے 2سو روپے کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے محکمہ کے ایم سی کے اعلی افسران نے نوٹی فکیشن سمیت 9پیپرز پر مشتمل ٹیسٹ اور دیگر شعبہ جات کی لسٹ بھی مختلف اسپتالوں کی انتظامیہ کو روانہ کردی ہے جس میں تمام ہسپتالوں کے چیف میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس نوٹی فکیشن پر جلد سے جلد عمل درآمد کرائیں۔اس حوالے سے اسپتالوں کے انتظامی افسران کے درمیان مشاورت شروع ہوچکی ہے ، افسران کا کہنا ہے کہ مریض اتنی زیادہ فیس برداشت نہیں کرسکیں گے۔ امکان ہے کہ ڈاکٹرز اور عملہ نوٹی فکیشن کے خلاف احتجاج بھی کرسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی