لائبیریا میں ایبولا وائرس کا شدید پھیلاوٴ،آئندہ تین ہفتوں میں مزید ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ

منگل 9 ستمبر 2014 12:37

لائبیریا میں ایبولا وائرس کا شدید پھیلاوٴ،آئندہ تین ہفتوں میں مزید ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ملک لائبیریا میں جان لیوا ایبولا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں آئندہ تین ہفتوں میں مزید ہزاروں نئے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادار ے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ وائرس سے نمٹنے کے روایتی طریقے بہت زیادہ موثر ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔

ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کی وجہ سے مرنے والے 79 افراد طبی کارکن بھی تھے۔ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے لڑنے کے لیے ادارے کی کوششوں کو تین گنا کرنے کی ضرورت ہے۔ادارے نے لائیبریا کی مونٹسریڈو کاوٴنٹی کا ذکر کیا جہاں کم سے کم 1000 بستروں کی ضرورت ہے لیکن ابھی تک بیمار افراد کے وہاں صرف 240 بستر میسّر ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو واپس لوٹایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لائبیریا میں اس وائرس کا پھیلاوٴ پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور متاثرہ افراد کو منتقل کرنے کے لیے ٹیکسیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ گاڑیاں وائرس کے پھیلاوٴ کا ایک بڑا ذریعے تصور کی جا رہی ہیں۔جیسے ہی ایبولا کے مریضوں کے لیے نیا سنٹر کھلتا ہے وہ جلد ہی مریضوں سے بھر جاتا ہے۔ڈبلیوایچ او کے مطابق جب مریضوں کو واپس لوٹایا جاتا ہے کہ تو ان کے پاس واپس اپنے علاقے میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

اس بحران کے لیے بین الاقوامی امداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور امریکہ نے مغربی افریقہ میں صحت مراکز قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ایبولا نامی یہ بیماری انسانوں میں براہِ راست طور پر خون کے براہ راست تعلق، جسمانی رطوبت یا اعضا سے، اور بالواسطہ طور پر آلودہ فضا سے پھیلتی ہے۔برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ وہ سیرالیون کے دارالحکومت کے قریب ایک 50 بستروں کا مرکز قائم کرے گی۔

جبکہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 بستروں کا ایک فیلڈ ہسپتال لائبیریا بھیجے گا۔ایبولا نامی یہ بیماری انسانوں میں براہِ راست طور پر خون کے براہ راست تعلق، جسمانی رطوبت یا اعضا سے، اور بالواسطہ طور پر آلودہ فضا سے پھیلتی ہے۔ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے روایتی طریقے جن میں متاثرہ شخص کے ساتھ جسمانی تعلق سے پرہیز یا حفاظتی آلات پہننا لائبیریا میں کار آمد ثابت نہیں ہو رہے۔

تاہم یہ طریقے کم پھیلاوٴ کے علاقوں جیسا کے نائجیریا اور سینیگال میں کافی کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں مقامی افراد کی جانب سے لیے خود ساختہ حفاظی اقدامات کے باعث اس بیماری کا پھیلاوٴ کم ہوا۔بیماری کے تازہ پھیلاوٴ میں شرح اموات 50 فیصد ہے۔یادرہے کہ مغربی افریقی ممالک گنی، لائبیریا، سیرا لیون اور نائجیریا میں ایبولا وائرس کی زد میں آ کر اس سال اب تک کم سے کم 2100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی