ڈینگی بخار کی ویکسین کی تیاری میں کامیابی ، اگلے سال دستیاب ہو گی

منگل 9 ستمبر 2014 15:07

ڈینگی بخار کی ویکسین کی تیاری میں کامیابی ، اگلے سال دستیاب ہو گی

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) ڈینگی بخار کے خلاف دوا ساز ادارے سانوفی پاسٹیئر کے ماہرین نے ایک ویکسین تیار کی ہے۔ آج کل اسے اس وائرس کے شکار بچوں پر آزمایا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ڈینگی بخار سے بچاو کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین پر مختلف مراحل میں تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیے جانے والے تازہ کلینکل ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں تاہم اس کے باوجود ماہرین تحفظات کا شکار ہیں۔

ان کا موقف ہے کہ ابھی تک وثوق سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ویکسین ڈینگی بخار کے خلاف کس حد تک موثر ہے۔ سانوفی پاسٹیئر کے مطابق یہ تجربات تین مراحل پر مشتمل ہیں اور اس دوران مختلف کلینکل ٹرائل کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوسرے کلینکل ٹرائل کے نتائج کو عام کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انجکشن 60.8 فیصد موثر ثابت ہوئی ہیں اور اس طرح اصل ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوا کا 60.8 فیصد موثر ہونے کا مطلب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں نصف تک کی کمی ہے۔ دوا ساز ادارے سانوفی کے مطابق اس ویکسین کے استعمال سے شدید بیمار افراد کی تعداد میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہو جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً پندرہ لاکھ افراد ڈینگی کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔

صحیح طبی وسائل مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کئی سو افراد موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس انجکشن کی قیمت کتنی ہو گی۔ تاہم یہ دوا ساز ادارہ دو دہائیوں پر مشتمل اپنی اس تحقیق پر اب تک 1.3 ارب یورو خرچ کر چکا ہے۔ اگلے برس کے وسط تک اس ویکسین کو رجسٹر کرانے کا منصوبہ ہے ، تاکہ 2015 کی دوسری ششماہی سے یہ مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے۔

ڈینگی بخار کے خلاف دوا ساز ادارے سانوفی پاسٹیئر کے ماہرین نے ایک ویکسین تیار کی ہے۔ آج کل اسے اس وائرس کے شکار بچوں پر آزمایا جا رہا ہے۔

پیرس (ویب ڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق ڈینگی بخار سے بچاو کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین پر مختلف مراحل میں تجربات کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کیے جانے والے تازہ کلینکل ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں تاہم اس کے باوجود ماہرین تحفظات کا شکار ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ابھی تک وثوق سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ویکسین ڈینگی بخار کے خلاف کس حد تک موثر ہے۔ سانوفی پاسٹیئر کے مطابق یہ تجربات تین مراحل پر مشتمل ہیں اور اس دوران مختلف کلینکل ٹرائل کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوسرے کلینکل ٹرائل کے نتائج کو عام کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انجکشن 60.8 فیصد موثر ثابت ہوئی ہیں اور اس طرح اصل ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

اس دوا کا 60.8 فیصد موثر ہونے کا مطلب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں نصف تک کی کمی ہے۔ دوا ساز ادارے سانوفی کے مطابق اس ویکسین کے استعمال سے شدید بیمار افراد کی تعداد میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہو جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً پندرہ لاکھ افراد ڈینگی کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔

صحیح طبی وسائل مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کئی سو افراد موت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس انجکشن کی قیمت کتنی ہو گی۔ تاہم یہ دوا ساز ادارہ دو دہائیوں پر مشتمل اپنی اس تحقیق پر اب تک 1.3 ارب یورو خرچ کر چکا ہے۔ اگلے برس کے وسط تک اس ویکسین کو رجسٹر کرانے کا منصوبہ ہے ، تاکہ 2015 کی دوسری ششماہی سے یہ مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/235917#sthash.jr5eQKgh.dpuf

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط