دھرنے کے ہزاروں افراد میں بارشوں کے بعد کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر کے بغیر قیام کے باعث ڈینگی کا خطرہ پیدا ہو گیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 13:57

دھرنے کے ہزاروں افراد میں بارشوں کے بعد کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر کے بغیر قیام کے باعث ڈینگی کا خطرہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے میں بیٹھے ہزاروں افراد میں حالیہ بارشوں کے بعد کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر کے بغیر قیام کے باعث ڈینگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ڈینگی وائرس کے ریڈ زون سے شہر کے دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (پمز) میں ایک ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔

مذکورہ ورکشاپ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جس میں 265 ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر اکرم نے کہاکہ بارش کا پانی شہر کے مختلف مقامات پر کھڑا ہو گیا ہے اسلام آباد کا درجہ حرارت نہ تو بہت سرد ہے اور نہ گرم اور اس قسم کا درجہ حرارت مچھروں کی افزائش نسل کے لیے موزوں ترین ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اکرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ وائرس دھرنے کے شرکاء میں نہایت تیزی سے پھیل سکتا ہے، جنہیں سیوریج تک کی سہولت بھی میسر نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی وائرس باآسانی دھرنے میں شامل افراد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ورکشاپ کے دوران اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد ڈینگی سے نہیں مرتا، بلکہ لوگ اس مرض کے حوالے سے آگہی کی کمی اور مناسب علاج نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اس مرض اور اس کے علاج کے حوالے سے مکمل آگہی حاصل کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرم نے کہاکہ امریکہ اور سنگاپور سمیت دنیا کے 135 ممالک کافی سالوں سے اس بیماری کے خاتمے کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ہم صرف ہر سال سامنے آنے والے ڈینگی کیسز میں کمی کر کے ہی اس مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔ڈاکٹر اکرم نے اپنی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ بچے ہی ڈینگی کا شکار ہوتے ہیں تاہم پاکستان میں اس مرض کا شکار زیادہ تر بالغ افراد ہوتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی