ہیپاٹائٹس سی کی کم قیمت فروخت کا لائسنس جاری کردیاگیا

منگل 16 ستمبر 2014 13:10

ہیپاٹائٹس سی کی کم قیمت فروخت کا لائسنس جاری کردیاگیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)امریکی دواساز ادارے، ’گلئیڈ‘ نے بھارت کی سات جینرک دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتا طے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ دنیا کے 91 ترقی پذیر ممالک میں اْس کی ’سوالڈی‘ Sovaldi نامی ’ہیپاٹائٹس سی‘ کی دوا کم قیمت پر فروخت کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کے باعث معدہ ناقص ہو سکتا ہے اور معدے کے سرطان کا خطرہ رہتا ہے۔

یہ بیماری دنیا کے غریب ملکوں میں سالانہ 18 کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے، جن میں سے ہر سال 350000 افراد فوت ہو جاتے ہیں۔سوالڈی کی ایک گولی کی قیمت 1000 ڈالر ہے۔اِسے مارکیٹ میں متعارف ہوئے صرف ایک ہی برس ہوا ہے، جب کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ قیمت کے بارے میں تنقید کا جواب دیتے ہوئے، گلئیڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ معدے کی بیماریوں پر آنے والے بے انتہا اخراجات کے مقابلے میں، یہ قیمت مناسب ہے۔

جینرک دواساز دوا کی قیمت کا خود ہی تعین کریں گے، جب کہ وہ گلئیڈ کو صرف رائلٹی ادا کریں گے۔توقع ہے کہ اِس دوا کا جنرک نعم البدل آئندہ برس تک مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔حالانکہ، اب علاج پر اٹھنے والے اخراجات زیادہ قابل برداشت ہوجائیں گے، بیمار حضرات کے وکلاء نے لائسنس کے سمجھوتے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے، اِسے نامناسب قرار دیا ہے کیونکہ، اْن کا کہنا ہے کہ سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ دوا کی کم قیمت فروخت صرف متوسط طبقے کے کچھ ہی ملکوں میں ہوگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی