پالک غیر صحتمندانہ کھانوں فاسٹ فوڈز وغیرہ کی بھوک کی انتہاء کو کم کرتا ہے، تحقیق

جمعہ 19 ستمبر 2014 14:35

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پالک غیر صحت مندانہ کھانوں یعنی فاسٹ فوڈز وغیرہ کی بھوک کی انتہاء کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں بھی مدد گار ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے محققین کا کہنا ہے کہ آئرن کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جانے والی سبزی اپنے دیگر غذائی اجزا ، مثلاً وٹامن اے ، وٹامن سی ، وٹامن کے ، میگنشیم اورفولیٹ سے بھری ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے پتوں سے حاصل شدہ عرق وزن گھٹانے میں بہت مدد گار ہے۔

وقت بے وقت غیر صحت مندانہ کھانوں ، مثلاً چپس،میٹھے مشروبات اور میٹھا کھانے کی اشتہا جسے سائنسی اصطلاح میں 'ہیڈونک ہنگر' کہا جاتا ہے ، ان کے لیے پالک کا عرق اکسیر ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ ہمارے تجربے سے ظاہر ہوا کہ پالک کے پتوں کی ممبرنس (جھلی جس میں غذائیت بخش نباتاتی اجزا شامل ہوتے ہیں) ، جو تھیلاکوئڈز کہلاتی ہے ، پر مشتمل مشروب پینے سے حیرت انگیز طور پر جنک کھانوں کی بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دن بھر پیٹ بھرا رہنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

ہر روز صبح ناشتے سے پہلے پالک کا عرق پینے سے ایسے کھانوں کی بھوک میں 95 فی صد کمی واقع ہوئی جنھیں ہم ہر روزغذائیت حاصل کرنے کی نیت سے نہیں بلکہ اپنے آپ کوخوش کرنے کے لیے کھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی ثابت ہوا کہ پالک کا عرق پینے والوں میں وزن کم کرنے کے امکانات میں 43 فی صد زیادہ تھے۔ پالک کے پتوں کا عرق پینے سے نظام انہضام سست پڑجاتا ہے جس سے آنتوں سے طمانیت کا احساس دلانے والے ہارمونزز کو خارج ہونیاوردماغ تک پیٹ بھرنے کا پیغام بھجنے کے لیے کافی وقت مل جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی