- Home
- Health
- Health News
- تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکربیرون ملک جا رہاہے‘ شباب ملی لاہور
تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکربیرون ملک جا رہاہے‘ شباب ملی لاہور
پیر 22 ستمبر 2014 13:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) صدر شباب ملی لاہور عابد میر ،سیکرٹری جنرل کلیم جاوید ایڈووکیٹ ، عمرفاروق مغل اور شکیل بلوچ نے کہاہے کہ ملک اس وقت کئی قسم کے سنگین بحرانوں کی زد میں ہے،سیلاب اور دھرنوں نے ملکی معیشت کونقصان پہنچایاہے۔عوام میں بے چینی اور افراتفری کاسماں ہے، حکمرانوں نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ صرف14ماہ میں ہی حکومت کو اپنی بقاء کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر جگہ کرپشن اور رشوت ستانی کابازار گرم ہے۔میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔اصل حق دار محروم جبکہ مراعات یافتہ طبقے کوتوقع سے بڑھ کر مل رہا ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں۔(جاری ہے)
محکمہ صحت میں بھی سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک وقوم کوانارکی کی طرف لے جایاجارہاہے۔
پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپرلگ چکاہے۔اتحادویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔آئین وقانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر ہم دنیا میں ترقی نہیں کرسکتے۔عابد میرنے مزیدکہاکہ افغانستان سے پاکستان چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے۔دشمن چاروں اطراف سے ہم پر حملہ آور ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتفاق پیداکرتے ہوئے ان کی گھناؤنی سازشوں کامقابلہ کیاجائے۔پہلی ایٹمی اسلامی ریاست کفار کوبرداشت نہیں۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہوگا۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر