کانگو وائرس سے کچھ ہفتوں میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ویکسین نہ ہونے کی صورت میں جانوروں کی منڈی کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں  ڈاکٹر سید فیصل محمود خریدار جانوروں کی منڈی میں جاتے وقت کوئی حفاظتی لوشن لگا لیں  آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے پروفیسر کی گفتگو انفیکشن زدہ قربانی کے جانور کا گوشت پکانے یا کھانے میں کوئی نقصانات نہیں  رپورٹ

اتوار 28 ستمبر 2014 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) کانگو وائرس سے کچھ ہفتوں میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں متعدی امراض کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے بچاوٴ کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ویکسین نہ ہونے کی صورت میں خصوصاً جانوروں کی منڈی کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وبائی مرض نہیں بلکہ یہ کسی جانور میں موجودی کیڑے کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، یہ دکھنے میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں، جب بھی جانور خریدنے کیلئے جائیں تو بہتر ہے کہ مکمل آستینوں والی قمیض پہنی جائے۔ڈاکٹر فیصل نے عیدالاضحی کے لیے جانور خریدنے کی غرض سے منڈی جانے والے شہریوں کو مشورہ دیا کہ جانوروں کی منڈی میں جاتے وقت کوئی حفاظتی لوشن لگا لیں اور وہاں سے آتے ہی نہانا اس بیماری سے بچاوٴ کے لیے کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانور ذبح ہوتے وقت اطراف میں موجود لوگ منہ پر کوئی کپڑا یا ماسک لگا لیں جبکہ اگر ممکن ہو تو آنکھوں پر چشمہ بھی پہن لیں اور کوشش کریں کہ ذبح ہونے والے جانور کے خون کا کوئی بھی قطرہ ان کے منہ یا آنکھوں میں نہ جانے پائے۔اس موقع پر ڈاکٹر نے واضح کیا کہ انفیکشن زدہ جانور کا گوشت پکا کر کھانے میں کوئی قباحت یا نقصان نہیں۔

فیصل محمود کے مطابق انفیکشن زدہ قربانی کے جانور کا گوشت پکانے یا کھانے میں کوئی نقصانات نہیں۔کانگو وائرس کے علاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بخار پر قابو پانے کے لیے دی جانے والی ادویہ کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ جواباً جسم کے کسی اور حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس بیماری کا علاج آسان نہیں اس موقع پر انہوں نے ایک حال میں وائرس کا شکار ہونے والے 51 سالہ محمد جاوید کی مثال دی جو ہسپتال میں داخل ہونے کے ایک دن بعد ہی ہلاک ہو گئے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ا بیامری کے شکار زیادہ تر مریض کم از کم دو ہفتے تک زندہ رہتے ہیں اور جو لوگ بھی اس مرض سے صحتیاب ہوتے ہیں، ان میں بیماری ہونے کے 10ویں دن بہتری کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری ہمارے خطے میں کئی سالوں سے موجود ہے تاہم یہ زیادہ تر پاکستان کے شمالی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ کراچی میں اس مرض کے زیادہ مریض یا اس طرح کے زیادہ کیسز سامنے نہیں آتے تاہم شمالی علاقہ جات سے سامنے آنے والے کیسز میں گزشتہ کچھ سال سے اضافہ ہوا ہے۔ وائرس کو کریمین کانگو ہیموریگک فیور نام اس وقت دیا گیا تھا جب یہ پہلی مرتبہ 1940 کی دہائی میں کریمیا اور پھر 1950 کی دہائی میں کانگو میں رپورٹ ہوا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی