- Home
- Health
- Health News
- ملکی معیشت کی بہتری،پائیداری اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے مزدور طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی ..
ملکی معیشت کی بہتری،پائیداری اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے مزدور طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے‘ملک خادم حسین
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)قائمقام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ملک خادم حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری،پائیداری اور اسے مزید مستحکم بنانے کیلئے مزدور طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔گورنمنٹ کی واضح ہدایات کی روشنی میں نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے بھٹہ جات پہ کام کرنیوالے مزدوروں کی متعین کردہ اجرت کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے قانون کی عملداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
بھٹہ مالکان و مزدوروں کے مابین اعتماد کی فضاء قائم رکھنے اور خوشگوار،مضبوط و مثالی تعلقات کے فروغ کیلئے آپس کے کاروباری اختلافات کو باہمی رضامندی و گفت و شنید کے ذریعہ حل کرکے امن و امان کی قابل رشک صو رتحال برقرار رکھی جائے گی۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈی او لیبر سعید احمد ڈھلوں ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب میاں منظور احمد ناز سمیت مزدور یونین و مالکان بھٹہ جات کے نمائندوں،سول سوسائٹی کے اراکین و متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سعید احمد ڈھلوں نے اجلاس کو بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق بنائے جانیوالے قوانین،کم سے کم تنخواہ کا تعین اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء بارے کیئے جانیوالے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے بھٹہ مالکان اور مزدور نمائندوں سے ان کے درپیش مسائل و شکایات کو سنا اور ان کے بہتر حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ قائمقام ڈی سی او ملک خادم حسین جیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے کوائف اور معاوضہ کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے اورانھیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی خدمات و محنت کو دائرہ کار میں لایا جاسکے۔انھوں نے بھٹہ مالکان اور مزدوروں کے مابین معمولی نوعیت کے دیگر مسائل کے احسن و بہتر حل کیلئے ڈی او لیبر اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے ہیں کیونکہ عوام کی خدمت اور قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.