رائے ونڈ ، عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے غریب والدین کی اکلوتی بچی جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) لاہور روڈ پر غیر رجسٹرڈ ہسپتال کے مبینہ عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے غریب والدین کی اکلوتی بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔ڈاکٹر مری ہوئی بچی کو والدین کے حوالے کرکے فرار ہونے لگا تو لواحقین نے گاڑی کا گھیراؤ کرلیا ۔بوکھلائے ہوئے ڈاکٹر نے گاڑی لواحقین پر چڑھانے کی کوشش کی ۔مظاہرین کے احتجاج پر ڈاکٹر نے منتیں کرنا شروع کردیں کہ بچی اللہ کی رضا سے فوت ہوئی ہے اور اسی دوران ہجوم سے غائب ہوگیا ۔

متوفیہ مریم کے لواحقین نا نا محمد ارشد وغیرہ نے قاتل ڈاکٹر ہائے ہائے کے نعرے لگاکر لاہور روڈ بلاک کردی ۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کروائی اور بچی کی نعش اور لواحقین کو تھانہ لے آئے ۔پولیس لاہور روڈ نیشنل بنک کی بالائی منزل پر قائم سٹی میڈیکل سنٹر پرگئی تو اندر موجود عملے سے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی گاڑی ہسپتال کے باہر لاوارث کھڑی رہی ۔

واقعہ کی اطلاع ایس پی صدر کو ہونے جانے سے مقامی پولیس حرکت میں آئی ،تھانہ میں لواحقین کو پوسٹ مارٹم کروانے کا کہہ کر نیا سبق پڑھانا شروع کردیا ۔موقع پر پہنچنے والے صحافیوں کوہسپتال کے ڈاکٹر کو بچانے والوں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور خریدنے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔لواحقین نے صحافیوں کے انصاف ملنے کی یقین دہانی پر سچ اور جھوٹ کا پتہ کروانے کیلئے معصوم بچی کا پوسٹ مارٹم کروانے کی حامی بھر لی ۔

پولیس نے سست روی سے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔مرنے والی بچی ڈیڑھ سالہ مریم کے والدین اللہ رکھا کے مطابق وہ شاہدرہ سے اپنی بیوی کے میکے رائے ونڈسسر محمد ارشد کے گھر آئے کہ جمعہ کے وقت بچی کو تیز بخار ہوگیا ۔جمعہ کے دن شہر میں اکثرمقامی کلینک بند ہونے کی وجہ سے وہ لاہور روڈ پر نیشنل بنک کی بالائی منزل پر واقع سٹی میڈیکل سنٹر پر آگئے ،جہاں مبینہ طور پر ڈاکٹر طاہر جاوید نے بچی کوکمرے میں لیجا کر انجکشن لگایا جس کے بعد بچی بے سدھ ہوگئی اور اس کے جسم پر سرخ دانے بن گئے ۔

لواحقین کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں تسلی دی کی بچی دوائی کی وجہ سے نیم بے ہوشی میں ہے گھبرائیں نہیں بچی گھر جاکر ٹھیک ہوجائے گی ۔والدہ حمیرا بی بی نے بتایا کہ انہیں بچی کی حالت دیکھ کر شک ہوا تو انہوں نے چیک کیا تو بچی مرچکی تھی ۔چنانچہ وہاں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔حمیرا بی بی کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہسپتال کے باہر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا ۔

اسی دوران ڈاکٹر نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی ۔مرنے والی بچی کے والدین نے بتایا کہ ان کی شادی سات سال قبل ہوئی جس میں ایک بیٹا پہلے فوت ہوچکا ہے اب یہ بچی ان کی اکلوتی اولاد تھی، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے وہ ایک بار پھر بے اولاد ہوگئے ہیں ۔اس نے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ادھر ڈاکٹر طاہر جاوید کے رابطہ ذرائع سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر طاہر جاوید نے یہ ہسپتال ٹھیکے پر دیا ہوا ہے اور وہ وہاں موجود نہیں تھا ۔

بچی کو ہسپتال کے نئے عملہ نے چیک کیا ہے ۔تاہم ہسپتال کے عملے کے غائب ہونے سے اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔مگر احتجاج کے وقت ڈاکٹر طاہر جاوید ہی موقع پر موجود تھے ۔جو کہ ان کے چاہنے والوں کے مطابق کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ۔یادرہے کہ رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کی بھرمار ہے ۔نان کوالیفائیڈ ڈاکٹر قصائیوں کی طرح انسانی جسموں کی چیڑ پھاڑ میں مصروف ہیں ۔

اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔محکمہ صحت کے ارباب اختیار کی مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی وجہ سے رائے ونڈ عرصہ دراز سے اس شعبہ میں قطعی لاوارث ہوچکاہے ۔اور اس طرح سرجیکل ہسپتال ،کلینک مالکان کروڑوں میں کھیل رہے ہیں ۔شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنے شہر کی خبر لیں ۔کیوں کہ بچوں کے غلط علاج سے مرنے کا یہ واقعہ پہلا نہیں ،ایسا معمول کا حصہ ہے ۔بااثر شخصیات کے ہسپتالوں کے خلاف کبھی موٴثر کارروائی نہیں ہوئی ۔جس کی وجہ سے میڈیکل سٹوروں پر بھی نشیلی دوائیوں کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی