بند کریں
صحت صحت کی خبریںایبولا وائرس کا شکار کیمرہ مین امریکا پہنچ گیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/10/2014 - 15:29:39 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 15:17:42 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 14:00:31 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:25:14 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:20:52 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:05:29 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 12:53:17 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:58:01 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:57:19 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:44:36 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:25:53

ایبولا وائرس کا شکار کیمرہ مین امریکا پہنچ گیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) مغربی افریقہ میں امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کا ایک کیمرہ مین ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کے لیے امریکا پہنچ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی صحافیانہ ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا کہ اس وائرس کا شکار ہو کر بیمار ہو گیا۔ اس وائرس سے متاثرہ یہ چوتھا شخص ہے، جو امریکا پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ شخص لائبیریا میں اس وائرس کے حملے کا نشانہ بنا۔ ادھر ایبولا وائرس کے شکار یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کا جرمنی میں علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ شخص جمعے کے روز سرالیون سے فرینکفرٹ پہنچا تھا۔ اس سے قبل اس وائرس کے شکار ایک مریض کو اگست میں علاج کے لیے ہیمبرگ پہنچایا گیا تھا۔

04/10/2014 - 13:05:29 :وقت اشاعت