عا لمی ادارہ صحت نے نائجیریا کو ایبولا وائرس سے پاک قرار دے دیا

منگل 21 اکتوبر 2014 12:39

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) عا لمی ادارہ صحت نے نائیجیریا کو ایبولا وائرس سے پاک قرار دے دیا ۔ ابوجا حکام کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور یہ ایک ’شاندار کامیابی‘ ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق افریقہ میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک نائجیریا نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ایبولا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

نائیجیریا میں اس وائرس کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔قبل ازیں جمعے کو براعظم افریقہ میں سینیگال کو بھی ایبولا سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اْدھر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس وائرس کے خلاف کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ اسے ایک عالمی خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیر کو لکسمبرگ میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔

انہوں نے اس وائرس کے خلاف ایک بلین یورو کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کہ مغربی افریقی ملکوں سے براہ راست یورپ آنے والی پروازوں کا سلسلہ احتیاطی طور پر روکنے کو بھی خارج ازامکان قرار دے دیا گیا ہے۔ایبولا نے گنی، سیرا لیون اور لائبیریا کو تاحال اپنی جھکڑ میں لے رکھا ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بڑھتے ہوئے خطرے کے تناظر میں اس وائرس کے حوالے سے عالمی تشویش میں اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔اس وائرس کی تباہ کاریوں کے تناظر میں امریکا اسے بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اپنے امدادی مشن کو توسیع دے چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایک ڈرافٹ رپورٹ میں ایبولا کے خلاف کام کرنے کے لیے مقرر کی گئی حکمت عملی میں سنجیدہ غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس دستاویز میں کہا گیا تھا کہ لائبیریا، سرا لیون اور گنی میں جب یہ وائرس پھوٹا اور تو اس وقت اس کو روکے جانے کا موقع تھا تاہم ڈبلیو ایچ او اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔اس وائرس نے افریقہ سے باہر بھی خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ امریکا اور یورپی ملکوں میں بھی اس کے بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ ابھی ویک اینڈ پر اسپین میں اس وائرس میں مبتلا ایک نرس کو بیماری سے پاک قرار دیا گیا ہے۔ تاہم انہیں مکمل صحت یاب قرار دیے جانے سے پہلے ایک مرتبہ پھر طبی معائنہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی