بند کریں
صحت صحت کی خبریںانسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ‘ کیپٹن ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:53:39 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:50:51 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:19:37 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 15:35:49 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 14:53:33 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 14:47:13 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:44:38 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:34:55 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:20:54 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 12:39:32 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 12:28:12

انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے آج ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت55121 گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت16825 مقامات کو چیک کیا۔

ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر13 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کروادیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج115 قبرستانوں اور343کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور418 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے2728 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔

داتا گنج بخش ٹاؤن کی 3 یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 1 وارڈ میں فوگنگ سپرے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

21/10/2014 - 14:47:13 :وقت اشاعت