ملک بھر میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتطامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ‘وزارت صحت

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:04

ملک بھر میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتطامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ‘وزارت صحت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)وزارت برائے قومی صحت و سروسز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایبولا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتطامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ وائرس کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے کئی اجلاس منعقد کئے گئے اس حوالے سے اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، کراچی کے جناح ہسپتال، لاہور کے سروسز ہسپتال، کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ اور جنرل ہسپتال، پشاور کے ایبٹ آباد میڈیکل کامپلیکس، گلگت-بلتستان کے ضلعی ہیڈکواٹرز ہسپتال اور مظفر آباد کے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں خصوصی وارڈز بنائے گئے ہیں اسی طرح، متعلقہ حکام کو ایبولا وائرس ڈزیز (ای وی ڈی) کے خطرہ کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات پر مشتمل ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ایک عہدے دار نے کہا کہ صوبوں میں ہسپتالوں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ ای وی ڈی کیسوں سے بروقت نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آئی سولیشن کمرے بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت، مرکزی صحت اسٹیبلشمنٹ اور ڈبلیو ایچ او نے ای وی ڈی کیسوں کی تشخیص اور روک تھام کے لئے مشترکہ طور پر ایک تربیتی سیشن کا انتظام کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کا عملہ تمام پوائنٹس آف انٹریز (پی او ایز) پر چوبیس گھنٹے تعینات رہے گا تاکہ ای وی ڈی سمیت عالمی سطح پر تشویش کا باعث بننے والی کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے اسی طرح ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر ایبولا کے سکریننگ ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

پی او ایز پر ای وی ڈی کا کیس سامنے آنے پر صحت کے عملہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے بروقت صوبائی صحت کے محکموں سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ای وی ڈی سے متاثرہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کی معلومات شیئر کرنے کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں پی او ایز پر تعینات صحت کا عملہ ایسے مسافروں کی ہسٹری لے گا اور ضرورت محسوس ہونے پر انہیں 21 دنوں تک الگ تھلگ زیر نگرانی رکھا جائے گا جن مسافروں میں ای وی ڈی پائے جانے کا شبہ ہو گا انہیں ٹیرٹری کیئر ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے بتایا کہ کوئی بھی ملک ایبولا وائرس کے خطرہ سے پاک نہیں۔'ڈبلیو ایچ او نے ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی تجویز دی ہے تاکہ ای وی ڈی کی علامات رکھنے والے مسافروں کی نشان دہی ہو سکے۔ڈاکٹر تھرین کے مطابق، ڈبلیو ایچ او پاکستان میں وائرس کے داخلے کو روکنے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اگر کسی شخص میں وائرس کی تشخیص ہو جائے تو اسے فوری طور پر لوگوں سے دور ایک علیحدہ وارڈ میں منتقل کر دیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط