عوام کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے ،زید بن مقصود

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:46

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے پیرا میڈیکس کا عملہ انتہائی نا مصائب حالات میں مریضوں کی خدمت کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کرتا ہے۔حکومت پیرا میڈیکس کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کیساتھ انکو حقوق دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے سروس اسٹرکچر آرڈر کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں پیرا میڈیکس عملے کی انتھک محنت کے باعث ضلع جعفرآباد پولیو فری ضلع بن چکا ہے اور سول اسپتالوں سمیت بنیادی صحت کے مراکز میں بھی غریب اور نادار مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہورہی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا عملہ مسیحا ہوتے ہیں انکا کام غریبوں کو صحت کی سہولیات پہنچانا ہے ۔تقریب سے پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد سلیم کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جعفرآباد اور صحبت پور میں پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام چلنے والے بنیادی صحت مراکز میں ادویات وافر مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے جبکہ اسٹاف بھی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر باالکل غلط ہے کہ ضلع جعفرآباد اور صحبت پور میں بنیادی صحت کے مراکز میں ادویات کی عدم فراہمی کا سامنا ہے اور بنیادی صحت مراکز غیر فعال ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے سگ گزیدگی کے ویکسین بھی عوام کو فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ انکو ویکسین کے حصول کیلئے دربدر ہونا نہ پڑے ۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جمال الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں پیرا میڈیکس کے عملے نے جس جوش اور جذبے کیساتھ اپنا فرض ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے میں امید کرتا ہوں کہ پیرا میڈیکس آئندہ بھی اسی جوش اور جذبے کیساتھ غریب مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

جعفرآباد میں تمام سول اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز کے فعال ہونے کا سہرہ پیرا میڈیکس کے سر جاتا ہے جوکہ انتہائی ناخوشگوار حالات میں بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ۔تقریب سے پیرا میڈیکس بلوچستان کے نائب صدر منصب علی سومرو نے کہا کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی سے پیرا میڈیکس میں پائی جانے والے بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے اس سے قبل پیرا میڈیکس کو ریٹائرڈ ہونے تک پروموشن نہیں دی جاتی تھی اور انکے حقوق غصب کیے جاتے تھے تاہم پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنی جدوجہد سے تمام پیرا میڈیکس کو انکے جائز حقوق دلائے ہیں اور آئندہ بھی انکے جائز حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط