جب بھی ملک ترقی کی جانب بڑھتا ہے تو ”ڈینگی مچھر اور ڈینگے سیاستدان ،،ملک و قوم پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،چوہدری عابد شیر علی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:54

جب بھی ملک ترقی کی جانب بڑھتا ہے تو ”ڈینگی مچھر اور ڈینگے سیاستدان ،،ملک و قوم پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،چوہدری عابد شیر علی

راولپنڈی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء ) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان آوارہ گرد سیاستدان کے طور پر مشہور ہوگئے ہیں،انہیں ڈر ہے کہ ”خدائی خوار گدھے سوار،، مثل کے مصداق اگر ڈی چوک دھرنا ختم ہوا تو وہ ذلیل و رسوا ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہر بندے پر کیچڑ اچھالا جائے گا تو پھر لوگوں کی زبان کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان کی سیاست پیسے سے شروع ہوتی ہے اور پیسے پر ہی ختم ہوتی ہے، جب قوم نے لندن پلان بے نقاب ہونے پر سوال کیا کہ ”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا ایجنڈا کس غیر ملکی طاقت کا ہے اور دھرنوں کیلئے غیبی فنڈز کہاں سے آرہے ہیں تو حقائق پر پردہ ڈالنے کیلئے اور لندن پلان کی سرمایہ کاری کو چھپانے کیلئے دھرنے کے فنڈز مانگ کر قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ کل تک جو شخص کہتا تھا کہ میرے پاس بڑی دولت ہے مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں ،میں تو سب کچھ عوام کیلئے کررہا ہوں،وہ آج دھرنوں کیلئے عوام سے ہی فنڈز کیوں مانگ رہا ہے اور کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے اگر وہ سب کچھ عوام کیلئے ہی کررہا ہے تو عوام کیلئے 400 کنال کا بنی گالہ محل کیوں نہیں بیچ دیتاکیونکہ ایک اکیلے شخص کیلئے دو چار مرلے کا گھر یا ایک ٹینٹ ہی کافی ہوگا،ویسے بھی جس شخص کے بچے انگلینڈ کے اعلیٰ ترین سکول میں پڑھتے ہوں اور ان کی فیس بھی ایک طلاق یافتہ سابقہ بیوی (بچوں کی ماں)لاکھوں پاؤنڈز میں ادا کررہی ہوتو ایسے شخص کو اپنے خرچے کی اتنی زیادہ فکر نہیں ہونی چاہیئے جسے گھر بھی سابقہ بیوی کی طرف سے تحفے میں ملا ہو،شاید دھرنے کیلئے بھی ”جمی کے ایمی،، کو خطیر فنڈ وہیں سے ملا ہو، چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ وہ دھرنے کیلئے کسی سرمایہ کار سے فنڈز نہیں لیں گے کیونکہ وہ بعد میں کوئی ناجائزکام لیتا ہے تو عمران خان قوم کو جواب دیں کہ وہ کراچی اور ملتان کے جلسوں میں کس کے جہاز پر گئے اور کس سرمایہ کار کے جہاز میں بیٹھ کر عیاشی کرتے پھرتے ہیں اور اس سرمایہ کار کے کون کونسے ناجائز کام کرتے ہیں اور یہ بھی بتائیں کہ اس سرمایہ کار کا خیبر پختونخواہ حکومت کے امور میں کتنا عمل دخل ہے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ محنت سے کام کرنے میں ہی کامیابی کا راز چھپا ہوا ہے ہمیشہ کارگزاری سے ہی درجہ ملا کرتا ہے لیکن یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،کام کرنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں،عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد راولپنڈی کے عوام کیلئے کچھ کیا ہے تو بتائیں،جتنے پیسے دھرنے پر خرچ ہوئے اس کا ایک چوتھائی بھی لگتا تو راولپنڈی میں بھی ایک اور شوکت خانم کینسر ہسپتال بن جاتا،انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا ایک بجلی کا میٹر نہیں لگتا یہ لوگ چھ چھ میٹر لگوائے بیٹھے ہیں،میری عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے اپیل ہے کہ وہ فالتو میٹر کسی اپنے غریب ورکرز کو ہی دے دیں جس کے گھر میں میٹر نہیں لگا ہوا ہم منتقل کرادیں گے،چوہدری عابد شیر علی نے مذید کہا کہ قوم کی یہ بدقسمتی ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی جانب بڑھتا ہے تو ”ڈینگی مچھر اور ڈینگے سیاستدان ،،ملک و قوم پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،دھرنوں سے جہاں ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے وہیں دھرنوں اور جلسوں کی سیکورٹی پر بھی اربوں روپے کے اخراجات ہورہے ہیں،ڈینگی خاتمے کی کامیاب مہم کے دوران میری ڈینگے سیاستدانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ملک و قوم کی حالت پر رحم کھائیں،ڈینگی کے ساتھ ڈینگے بھی عوام اورڈی چوک کی جان چھوڑدیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی