پاکستانی ایک سال میں 250 ارب روپے کی سگریٹ پی گئے

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:23

پاکستانی ایک سال میں 250 ارب روپے کی سگریٹ پی گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء)کہاوت مشہور ہے کہ سگریٹ کے ایک سرے پرآگ اور دوسرے پر بے وقوف ہوتا ہے، لیکن پاکستانی اس بات کو خاطر میں لانے پر تیار نہیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال میں ڈھائی سو ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑادیئے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ گذشتہ مالی سال 2013-14میں پاکستانیوں نے دو سو پچاس ارب روپے کے سگریٹ پیئے۔

اس مالیت کے پتا ہے کتنے سگریٹ خریدے گئے ، چونسٹھ ارب اڑتالیس کروڑ سگریٹ ، ایک کے بعد ایک نوٹ سگریٹ کی صورت میں دھوئیں کی زینت بنتا رہا ، کش لگتا رہا ، روپیہ جلتا رہا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دستیاب سگریٹس میں سے کم سے کم ایک سگریٹ کی قیمت ڈھائی روپے او رزیادہ سے زیادہ پانچ روپے ہے اور سگریٹ پر خرچ کی گئی اس رقم کا اندازہ صرف برانڈڈ سگریٹس کی فروخت سے لگایا گیا ہے ، جبکہ ان برانڈڈ اور اسمگل شدہ سگریٹس کی خرید پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی شمار نہیں ، سگریٹ پینا پیسے دے کر موذی مرض خریدنے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

رپوٹ کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کی نوے فیصد وجوہات سگریٹ اور تمباکو کا استعمال ہیں ، لیکن یہ باتیں پاکستانیوں کو ڈرانے میں ناکام ہیں، جو اپنے غم کا علاج سگریٹ ميں ڈھونڈتے ہیں اور بیماریوں کو گلے لگاتے ہيں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط