اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت سے ایل جی الیکٹرانکس کو تیسری سہ ماہی میں غیرمعمولی منافع

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:10

اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت سے ایل جی الیکٹرانکس کو تیسری سہ ماہی میں غیرمعمولی منافع

کراچی، (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 7.4 فیصد آمدن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق اس اعلان کے بعد ایل جی کی کل آمدن 14.54 ارب ڈالر (14.92 کھرب جنوبی کورین وان) تک پہنچ گئی ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 461.3 ارب ڈالر (449.61 ارب ملین جنوبی کورین وان) کے ساتھ دوگنا ہوچکا ہے ۔

ایل جی کے شاندار نتائج کی نمایاں وجہ موبائل بزنس میں اضافہ ہے جس کے باعث اسمارٹ فونز کی تیسری سہ ماہی میں 16.8 ملین یونٹس کی ریکارڈ فروخت نوٹ کی گئی۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں 4.71 بلین ڈالر (4.71 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے، آپریٹنگ منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں پانچ فیصد اضافے سے 127.19 ملین ڈالر (130.5 جنوبی کورین وان) ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ جیسے خطوں میں ایل سی ڈی ٹی وی کی گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں زیادہ فروخت ہوئی۔ ایل جی نے 4K الٹرا ایچ ڈی ٹی وی اور کمرشل ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ مانیٹرز اور اے وی (آڈیو وژیول )مصنوعات کی طلب میں کمی آنے کی امکان ہے۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین ریکارڈ توڑ دینے والے اسمارٹ فونز کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 16 فیصد یونٹس کی زیادہ فروخت ہے۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 4.14 ارب ڈالر کی زیادہ فروخت اور آپریٹنگ آمدن میں 163.16 ملین ڈالر (167.4 بلین جنوبی کورین وان) اضافہ ہوا جو 2009 کی تیسری سہ ماہی کے بعد کمپنی کی تاریخ میں آمدن کا بلند ترین اضافہ ہوا۔ اپنی ترقی کو برقرار اور لگاتار دو سہ ماہیاں منافع بخش رکھتے ہوئے ایل جی کو توقع ہے کہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھرپور مسابقت کے باوجود جی سیریز اور ایل سیریز کے ماڈلز کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کرلے گا۔

ایل جی ہوم اپلائنس کمپنی نے 2.84 ارب ڈالر (2.91 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو کوریا، یورپ سمیت مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں مصنوعات کی ریکارڈ فروخت کے باوجود گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی طور پرکم ہے۔ شمالی امریکہ میں سخت مسابقت اور غیرملکی کرنسی کے نامناسب تبادلے کے نتیجے کے باعث تیسری سہ ماہی میں کم آپریٹنگ منافع 50.49 ملین ڈالر (51.8 ارب جنوبی کورین وان) رہا۔

ایل جی کو رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہوم اپلائنسز میں توسیع اور بہتر قیمت کے باعث منافع میں اضافے کی توقع ہے۔

ایل جی ایئر ایئر کنڈشنگ اینڈ انرجی سلوشن کمپنی نے 902.14 ملین ڈالر (925.6 ارب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اس کے علاوہ کوریا میں موسمی حالات کے باعث رہائشی ایئرکنڈیشنرز کی طلب میں کمی کے باعث آپریٹنگ نقصان 2.44 ملین ڈالر (2.5 ارب جنوبی کورین وان) رہا جبکہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں ترقی کا توازن مستحکم رہا۔

ایل جی کو توقع ہے کہ بہتر صارف دوست اور کم خرچ توانائی کے نظام کے باعث سمندرپار فروخت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کوریا میں اسکی کمرشل مصنوعات کے ساتھ سول انڈسٹریز اور بڑھتی تعمیرات کا ہدف رکھا گیا ہے۔

2014 کی تیسری سہ ماہی کے ریٹس کی وضاحت: ایل جی الیکٹرانکس کے غیرآڈٹس شدہ سہ ماہی آمدن کے نتائج (اختتام 30 ستمبر 2014 تک) انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز (آئی ایف آر ایس) کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔ کورین کرنسی کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 1026 جنوبی کورین وان کی شرح سے فی ڈالر پر منتقل کیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی