درجہ حرارت کی وجہ سے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود انتظامیہ ،سرکاری محکمے گرفت ڈھیلی نہ پڑنے دیں ، راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پنجا ب کے وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ درجہ حرارت کی وجہ سے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود انتظامیہ اور سرکاری محکمے اپنی گرفت ڈھیلی نہ پڑنے دیں ․ ڈینگی لاروا اور مچھروں کی تلفی کا عمل جاری رکھیں ․ ان ڈورلاروا کی افزائش نہ ہونے دیں ․ اگلے سال ڈینگی زیادہ شدت سے ظاہر ہو سکتا ہے․ اس لیئے اجتماعی کوششوں سے انسداد ڈینگی کے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے ۔

یہ ہدایات انہو ں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈینگی کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ․ اجلا س میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید, اراکین قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص, ملک ابرار احمد , ڈاکٹر جمال ناصر, اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ , مسز تحسین فواد, پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سردار نسیم , ملک غلام رضا , شوکت جنجوعہ , فاروق خٹک , راجہ ظفر اقبال , انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے بارے میں خبردار رہنے کی ضرورت ہے ․ کیونکہ وقتی طو رپر اگر موسمی حالات کے باعث ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ڈینگی ختم ہو گیا ہے ․ بیرونی درجہ حرارت میں کمی کے بعد اب ڈینگی لاروا عمارتوں کے اندر موجود ہے ․ جسے ختم کرنے کے لیئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی موثر اقدامات کی ضرور ت ہے ․ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت نے کہا کہ راولپنڈی کے جن علاقو ں میں ابھی تک ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں ان پر زیادہ توجہ دی جائے اور ماہرین کے مشورے سے ان علاقوں میں کارپٹ فوگنگ کی جائے ․ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی نشاندہی پر آئی جے پرنسپل روڈ کیرج فیکٹری کے علاقے میں آلودگی اور سالڈ ویسٹ کی وجہ سے ناگفتہ بہ صورتحال پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور وفاقی حکومت کو اس سے پیدا ہونے والے صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ․ ملک ابرار احمد نے کہا کہ ڈھوک حسو, قاسم آباد , پیرودہائی اور ملحقہ علاقوں سے رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز پر کاروائی کے لیئے علاقے میں صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ․ پارلیمانی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ و کیبنٹ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کی اب تک کی کوششیں کارگر رہی ہیں تاہم آئیندہ کی پیش بندی کے لیئے مزید بہتر حکمت عملی اپنائی جائے ․ اجلاس کے دوران کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے ڈینگی کے بارے میں اجتماعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود مسلسل نئے کیسز رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے اور تمام متعلقہ محکمے اور ادارے اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں ․ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر خالد رندھاوا نے ڈینگی مریضوں کی تعداد اور لاروا کی افزائش روکنے کے لیئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط