دنیا بھر میں اس وقت 38 کروڑ افراد ذیابطیس میں مبتلا ، ہرآٹھویں سیکنڈ میں ایک شخص ذیابطیس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، ڈاکٹر سعید مہر

بدھ 12 نومبر 2014 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) دنیا بھر میں اس وقت 38 کروڑ افراد ذیابطیس میں مبتلا ہیں۔دنیا بھر میں ہرآٹھویں سیکنڈ میں ایک شخص ذیابطیس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے ۔پاکستان میں اس وقت 71 لاکھ افراد ذیا بطیس کا شکار ہیں جبکہ 2030 تک یہ تعداد بڑھ کو ایک کروڑ14 لاکھ ہونے کا خدشہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر سعید مہر نے عالمی یوم ذیاطیس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یعقوب ضیاء،ڈاکٹر شکیل ناز، ڈاکٹرسلمی صدیقی اور دیگر ماہرین صحت بھی موجودتھے ۔ڈاکٹر سعید مہر کا کہنا تھاکہ ذیابطیس کے زیادہ تر مریضوں کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ذیابطیس کے مریضوں کو بہت ساری پیچید گیوں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے جن میں دل کی بیماریاں، خون کی نالی،گردے،آنکھیں، اعصاب اور دیگر اعضاء کا متاثر ہونا شامل ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر یعقوب نے کہا کہ ذیابطیس سے جسم کے تمام اعضاء متاثر ہوتے ہیں جن میں دل کے امراض ، سانس لینے میں دشواری سب سے نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینیاتی اور ماحولیاتی عناصر کی وجہ سے ایشیاء میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد زیاد ہے ۔ڈاکٹرشکیل ناز نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حاملہ خواتین میں ذیابطیس ہونے کے باوجود اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی لہذا دوران حمل کم ازکم 3بارشوگر ٹیسٹ لازمی کروانا چاہیے۔

ڈاکٹرسلمی صدیقی نے کہا کہ ذیابطیس سے بچنے کے لئے روز مرہ زندگی میں متوازن غذا ، صحت مند ناشتے کا استعمال اور روزانہ ورزش نہایت مفید ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلی ہوئی چیزوں اور چکنائی والے کھانوں کے بجائے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے ذیابطیس سے بچاؤممکن ہے ۔ڈاکٹر سلمی صدیقی کا کہنا تھا کہ خون میں گلوکوز کی سطح کو باقاعدگی سے چیک کرنے سے ذیابطیس کی بروقت تشخیص ممکن ہے جس سے مریضوں کو اپنی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی