جھنگ،محکمہ صحت کی جانب سے ماں و بچے کی صحت کا ہفتہ شروع ہو گیا

منگل 18 نومبر 2014 15:45

جھنگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت ضلع جھنگ کی جانب سے ماں و بچے کی صحت کا ہفتہ شروع ہو گیاہے جس میں ضلع جھنگ کی84یونین کونسلز کی 24لاکھ آبادی کو فوکس کرلیاگیاہے نیز دیہی علاقوں کی 19لاکھ سے زائد آبادی کیلئے بھی خصوصی اقدامات جاری ہیں کیونکہ ماں اور بچے کا صحت مند ہونا دراصل معاشرہ کا صحت مند ہونا ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت پنجاب ماں اور بچت کی صحت کے حوالے سے خصوصی ہیلتھ پروگرامز کے ذریعے انقلابی بہتری لا رہی ہے اور اس تناظر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے خصوصی ہفتہ منایا جا رہا ہے جو22نومبرتک جاری رہے گا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام جھنگ ڈاکٹر ذولفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے اور پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی چوسنے والی گولیاں کھلاکر ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز سیال بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتایا کہ اس خصوصی ہیلتھ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پروگرام کی 48لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز،1320لیڈی ہیلتھ ورکرز جبکہ ایم این سی ایچ پروگرام کی 51کمیونٹی مڈ وائف ،95ویکسی نیٹرفیلڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فیلڈ ٹیموں کو پیٹ کے کیٹرے ختم کرنے کی92640 گولیاں،1371ڈی وارمنگ شیٹس،7800معلوماتی پمفلٹس،255کپڑے کے بینرز اور 4113اے این سی کارڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جھنگ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے پر تعینات عملہ کو دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ،ٹی ٹی ویکسی نیشن ،حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران حفاظتی تدابیراختیار کرنے اور دیگر ضروری تربیت مکمل کی جا چکی ہے تاکہ وہ زیادہ موٴثر طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں سکیں جبکہ انہیں آگاہی میٹریل بھی فراہم کیا گیا ہے جو سکولوں، مساجد کے باہر اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے تاکہ عوام کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی مہم کی نگرانی ڈی سی اوجھنگ راجہ خرم شہزاد اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ کر رہے ہیں جبکہ تمام ہسپتالوں ،رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکزصحت کے انچارج ڈاکٹرز بھی اس مہم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی