مخیر اداروں کی جانب سے سروسز ہسپتال کے لئے 2 کروڑ روپے کے طبی آلات کا عطیہ

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکای وسائل کے علاوہ معاشرے کے مخیر حضرات اور اداروں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دکھی انسانیت کے لئے وسائل مہیا کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز سروسز ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ایچ بی ایل فاؤنڈیشن اور جاپان انٹرنیشنل کی جانب سے گائنی وارڈ کے لئے عطیہ کئے گئے2کروڑ روپ مالیت کے طبی آلات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حامد محمود بٹ، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ،پروفیسرامجد،پروفیسر روبینہ شاہین،فیکلٹی ممبران اور انتظامی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر حامد محمود بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معالجین کے لئے ہر نیا دن گزشتہ دن سے مختلف ہوتا ہے۔اور انہیں نئی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلی محمد شہباز شریف اور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہیلتھ سیکٹر کی ترقی کے لئے کمٹمنٹ کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے اداروں کی خود مختاری ایک اچھا اقدام ہے اور اداروں کے سربراہان کو گورننس میں آسانی ہوتی ہے اور انہیں بااختیار بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ پروفیسر محمود بٹ نے مزید کہا کہ طبی اداروں کو چلانے کے لئے کمپیٹنٹ ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اور مشینوں سے زیادہ مشینوں کو آپریٹ کرنے والے افراد اہم ہوتے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر روبینہ شاہین نے بتایا کہ سروسزہسپتال میں سالانہ تقریبا16 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں جبکہ آؤٹ ڈور میں ایک لاکھ مریض خواتین کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے سروسز ہسپتال میں گائنی ایمر جنسی ڈیکلر کرنے کی بھی درخواست کی۔خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہیلتھ سروسز ڈلیوری ایک بہت بڑا چلنج ہے اور مختلف ذرائع سے تنقید کے باوجودڈاکٹرز ونرسز مشکل حالات میں اپنے فرائص احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر شعبہ سے عطائیت کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں دائیوں کے ہاتھوں زچگی سے ماں کے ساتھ نومولود بچے کی صحت کے لئے خطرات ہوتے ہیں اور جب بچے تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال لائے جاتے ہیں تو ڈاکٹرز کے لئے ایسے بچوں کی جان بچانا ایک مشکل مرحلہ بن جاتا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت پر مرد وخواتین ڈاکٹروں کی ایڈہاک بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔

علاوہ ازیں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور سکلڈ برتھ اٹنڈنٹس(SBAs) کی تعداد میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حاملہ خواتین کو لیبر روم کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ہسپتالوں کی بچہ نرسریوں کو مزید مستحکم اور فعال کیا جارہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ایچ بی ایل فاؤنڈیشن اور جاپان انٹرنیشنل ایڈکی جانب سے گائنی وارڈ کے لیے طبی آلات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان آلات میں آپریشنل ٹیبل، گائنی بیڈز، اینستھزیا مشین،آئی سی یو وینٹیلٹر،سیلنگ آپریش لائٹ، سکشن مشین، الٹراساؤنڈ مشین، وائٹل سائن مانیٹر اور اے بی جی مشین شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط