ہیوز جدید ترین ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے ‘ ہیلمنٹ مینو فیکچرر

امید ہے ہینوز کی صحت جلد بحال ہو جائیگی ‘ کمپنی کا بیان

بدھ 26 نومبر 2014 12:51

ہیوز جدید ترین ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے ‘ ہیلمنٹ مینو فیکچرر

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) باوٴنسر لگنے سے زخمی ہونے والے فل ہیوز کے ہیلمٹ مینوفیکچرر کے مطابق آسٹریلوی بلے باز ہیلمٹ کا جدید ترین ماڈل نہیں پہنے ہوئے تھے۔برطانوی کمپنی مسوری سر کی حفاظت کرنے والی پوشاک بنانے کی نامور کمپنی ہے جس نے اپنے ایک اعلامیے میں ہیوز کہ جلد اور مکمل بحالی کی امید کا اظہار کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ حادثے کی مزید فوٹیج طلب کررہے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ ہیوز کو گیند کہاں لگی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جو فوٹیج ابھی دستیاب ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہیوز کو ہیلمٹ کے گرل کے پیچھے والے حصے میں گیند لگی اور گیند نے اس سابقہ ماڈل والے ہیلمٹ کو مکمل طور پر مس کردیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ ہیلمٹ کا غیر محفوظ حصہ ہوتا ہے جہاں سر اور گردن ہوتی ہے تاہم اسے بلے باز کی آسانی سے سر ہلانے کے غرض سے اس طرح بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس ہیلمٹ کے جدید ترین ماڈل میں اس حصے کو مزید محفوظ بنایا گیا ہے تاہم اس سے بلے باز کو الجھن محسوس نہیں ہوتی تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ اگر ہیوز نے یہ ہیلمٹ پہنا بھی ہوتا تو آیا وہ اس انجری سے بچ پاتے یا نہیں۔مسوری کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیم ملر نے کہا کہ ہیلمٹ مینوفیکچررز بہتر سے بہتر مصنوعات بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے دنیا بھر کی گورننگ اتھارٹیز سے رابطہ بھی کیا جاتا ہے۔مسوری کے ترجمان نے بتایا کہ نئے ہیلمٹ اگست 2014 سے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط