اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے تحریک انصاف کے رویئے پر تحفظات کااظہارکردیا،

عوامی جمہوری اتحادشروع دن سے دھرنے کا حصہ ہے، ہمارے کارکنوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ،،کارکنوں کی جانب سے تحفظات کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے ،دھرنے سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ،پارٹی کیساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا، عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ، سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کی ہنگامی پریس کانفرنس

پیر 1 دسمبر 2014 23:04

اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے تحریک انصاف کے رویئے پر تحفظات کااظہارکردیا،

پشاور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) خیبر پختونخوا حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے تحریک انصاف کے رویئے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی جمہوری اتحادشروع دن سے دھرنے کا حصہ ہے اور اس کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا مگر ان کو وہ عزت نہیں دی جا رہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں، پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے تحفظات کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اب دھرنے سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاتا پارٹی کیساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

پیر کو یہاں پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ، سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد دھرنے کی حمایت کرتی ہے جبکہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں جس کے باعث ان میں اور ان کے کارکنوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف آنے والی نسلوں کیلئے محنت اور جدوجہد کر رہی ہے اس طرح عوامی جمہوری اتحاد بھی پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دھرنوں کے دوران ان کی پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں کی ہوا بھی کھانی پڑی ‘ شیلنگ کے دوران زخمی بھی ہوئے جبکہ گزشتہ دنوں ایک کارکن ارب علی خان جس کا تعلق صوابی سے ہے دھرنے میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق بھی ہو گیا پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کو چاہئے تھا کہ وہ عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا مگر ان کو وہ عزت نہیں دی جا رہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے تحفظات کے باعث انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ وہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا آج وہ جس مقام پر ہیں یہ سب ان کی پارٹی کے کارکنوں کی وجہ سے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب دھرنے سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاتا پارٹی کیساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ ناراضگی کا صوبائی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہم صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں صوبائی حکومت میں اکٹھے چل رہے ہیں تو اس میں کوئی غلطی نہیں جبکہ مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ ان کی پارٹی بھی صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے اور ایک خود مختار الیکشن کمیشن بھی ہونا چاہئے اور یہ ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ انویسٹی گیشن کا مطالبہ کرے اور آج کل کی صورتحال میں وفاقی حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے پاکستان تحریک انصاف نے وفاق سے چار حلقوں کا مطالبہ کیا تھا ٹال مٹول سے کام لینے کے باعث دھرنا آج بھی جاری ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی