میرپور میں بنیادی سہولیات نہ ہونے سے کاروباری طبقہ اور شہری متاثر ہو رہے ہیں‘ چوہدری نعیم

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:35

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) چیف آرگنائزر انجمن تاجران آزادکشمیر اور صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ تارکین وطن کے شہر میرپور میں بنیادی سہولیات نہ ہونے سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔صحت و صفائی کانظام ناقص ،صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اہلیان میرپور کے شہریوں اور تاجروں کے لئے عذاب سے کم نہیں 15۔

دسمبر میرپور پروٹیکشن فورم کے زیر اہتمام احتجاج میں واپڈا کے کرتوتوں کو بے نقاب کریں گئے 15۔دسمبر کو انجمن تاجران منگلا ،انجمن تاجران چڑھوئی، انجمن تاجران ڈڈیال،انجمن تاجران اسلام گڑھ، انجمن تاجران کوٹلی،انجمن تاجران بھمبر کے علاوہ میرپور ڈویژن کے تمام تاجر بجلی کے نرخوں کے خلاف ہماری حمایت کا اعلان کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ آج تارکین وطن کا شہر میرپور بے یار ومددگار ہے جو کام حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کو کرنے چاہیے۔

آج تاجر ہر فورم پر آواز اْٹھا رہے ہیں منی لندن میں اگر سہولیات دی جائیں تو تارکین وطن یہاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں عدم تحفظ اور سہولیات نہ ہونے سے سرمایہ کار یہاں کا رخ نہیں کرتے ۔تجارت عظیم پیشہ ہے ۔آقا دوجہاں نے خود تجارت کی اوردوسروں کو اس کی تلقین کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ سیکٹر ایف ون میں کاروباری مرکز فیش اینڈ چکس کی افتتاح تقریب میں بطور مہمان خصوصی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انجمن تاجران سیکٹر ایف ون کے تاجروں ،کاروباری مرکز کے مالک،عدنان بٹ، مبشر صدیق، محمد حفیظ اور وہاں پر موجود تاجروں کی بڑی تعداد نے چوہدری محمد نعیم کا استقبال کیا ۔

چوہدری محمد نعیم کے ہمراہ انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی، محمد فاروق چوہان ،شاہد احمد کٹھانہ،ملک غلام نبی، چوہدری سکندر،وقاص وکی،ظہر صابر،راجہ اصغر،جاوید الرحمان،راجہ جمیل الرحمن،حافظ یاسراور دیگر مرکزی عہدیداران موجود تھے ۔انجمن تاجران چڑھوئی کے صدر راجہ افتخار بھٹو ،چوہدری تعظیم،اکرم تبسم،رشید بٹ،نوید بٹ،حسیب بٹ ،لطیف بٹ ،راجہ تاج ایڈووکیٹ ۔

چوہدری شبیر ،نعمان کاروبار ی مرکز کے مالک عدنان بٹ ،مبشر صدیق،حفیظ بٹ نے چوہدری محمد نعیم اور دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے چوہدری محمد نعیم نے کاروباری مرکز کا افتتاح کیا فیتہ کاٹا اور دعا کی ۔اس موقع پر تنویر احمد غازی،انجمن تاجران چڑھوئی کے صدر راجہ افتخار احمد بھٹو،محمد فاروق چوہان ،راجہ تاج ایڈووکیٹ ،گلفراز نذیر ،حافظ یاسر کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی