مفتی محمدنعیم کی مخصوص طبقہ فکرکی جانب سے ”تبلیغی جماعت“کیخلاف منفی پروپیگنڈے دشنام طرازی کی شدیدمذمت،

فرقہ پرست وفتنہ پرورعناصر جنیدجمشیدکی آڑلیکرملک وبالخصوص شہر قائد میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکارہے ہیں لیکن سازشی عناصراپنے مکروہ منصوبوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے،بیان

پیر 8 دسمبر 2014 18:45

مفتی محمدنعیم کی مخصوص طبقہ فکرکی جانب سے ”تبلیغی جماعت“کیخلاف منفی پروپیگنڈے دشنام طرازی کی شدیدمذمت،

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء ) معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے ایک مخصوص طبقہ فکرکی جانب سے دعوت وتبلیغ کی عالمگیرتحریک ”تبلیغی جماعت“کیخلاف منفی پروپیگنڈے دشنام طرازی کی شدیدمذمت کی ہے اورکہاکہ فرقہ پرست وفتنہ پرورعناصر جنیدجمشیدکی آڑلیکرملک وبالخصوص شہر قائد میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکارہے ہیں لیکن سازشی عناصراپنے مکروہ منصوبوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔

جنیدجمشیدکونشانہ بنانے کی وجہ صرف اورصرف اس کاتعلق مسلک دیوبنداورتبلیغی جماعت سے ہے ورنہ جوفرقہ پرست سازشی عناصرجنیدجمشیدکوٹارگٹ کررہے خودانہیں نام نہادمذہبی اسکالرز”ٹی وی اینکرز“کے پروگرامو ں میں چوبیس گھنٹے براجمان رہتے ہیں جن کاماضی صحابہ کرام ودیگربزرگ ہستیوں کی شان میں گستاخیوں سے ہمیشہ داغدار ہے لیکن انہوں نے کبھی معافی نہیں مانگی ۔

(جاری ہے)

پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہ ہم جنیدجمشیدکی وکالت نہیں کررہے ،اس سے سنگین غلطی سرزدہوئی ہے اورجس پلیٹ فارم پراس نے غلطی کی اسی پلیٹ فارم پراس نے شرمسارہوکرہاتھ جوڑکرآبدیدہ آنکھوں سے پوری امت مسلمہ سے معافی مانگی ،جنیدجمشید اہلسنت والجماعت مسلک دیوبندکاترجمان ہے اورنہ ہی دعوت وتبلیغ کی عالمگیرتحریک ”تبلیغی جماعت “کے ،لیکن اس کے باوجودکچھ فتنہ پرورعناصرجنیدجمشید کی آڑمیں اہلسنت والجماعت مسلک دیوبنداورتبلیغی جماعت کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں اورشہرقائدکے مختلف علاقوں میں فرقہ واریت اورمذہبی منافرت پرمبنی بینرز،وال چاکنگ اوردشنام طرازی پرمبنی لیٹریچرتقسیم کر ر ہے ہیں جوکسی صورت ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنیدجمشیدکونشانہ بنانے کی وجہ صرف اورصرف یہی ہے کہ اس کاتعلق مسلک دیوبنداورتبلیغی جماعت سے ہے ورنہ جوفرقہ پرست سازشی عناصرجنیدجمشیدکوٹارگٹ کررہے خودوہ اوران کے بڑے بزرگ انہیں نام نہادمذہبی اسکالرز”ٹی وی اینکرز“کے پروگراموں میں چوبیس گھنٹے براجمان رہتے ہیں جن کاماضی ہمیشہ داغدار ہے اورجنہوں نے کئی مواقع پر قرآن وحدیث کی تعلیمات کی مسلسل خلاف ورزی،امہات المومنین ، خلفاء راشدین اورصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخیاں کی لیکن اپنے سنگین گناہوں پرکبھی معافی نہیں مانگی اوریہ نام نہادعاشقان صرف شہرت کی خاطر انہیں لوگوں کیساتھ ٹی وی پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں ۔

مفتی محمدنعیم نے حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ سنگین صورت حال کافی الفور نوٹس لیں اور فرقہ واریت اورمذہبی منافرت پرمبنی بینرز،وال چاکنگ اورلیٹریچر کے ذریعے فرقہ واریت کوہوادینے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ اہلسنت والجماعت مسلک دیوبنداورتبلیغی جماعت کیخلاف پروپیگنڈہ کسی صورت ناقابل برداشت ہے اوراگریہ سلسلہ نہ رکاتوردعمل کاخدشہ ہے جوکسی صورت ملک وبالخصوص شہرقائدکے مفادمیں نہیں ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط