کورنگی کے تمام فیملی پارکوں کو سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کا مرکز بنا یا جائیگا،ماجد رضا غوری

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء)بلدیہ کورنگی نے ضلع میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا اعلان کردیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ ضلع کورنگی میں قائم تمام فیملی پارکس اور پلے گراؤنڈز کو سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے مرکز میں تبدیل کیا جائیگا عوام سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم مولانا حسرت موہانی فیملی پارک اینڈ منی ذوو کا تفصیلی دور ہ کرکے پارکس میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تزئین و آرائش کی جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا ئے جائیں اور اس کی حفاظت کی جائے انہوں نے اس موقع پر تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی بہتر پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ صحت مند تفریحی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے مسرور احمد میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کا قیام اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط