برطانوی سائنس دانوں نے بریسٹ کینسر بڑھانے والا پروٹین دریافت کرلیا

پروٹین کا نہ ہونا کینسر کی رسولیوں کے نہ بننے کا سبب بنتا ہے،اعضاء پر اس کے نہ ہونے کے کوئی نقصان دہ اثرات بھی نہیں ہوتے،تحقیق

ہفتہ 7 جنوری 2023 23:08

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2023ء) سائنس دانوں نے انسان کے خلیوں میں پروٹین کا ایک نایاب متغیر دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر اپنے اندر چھاتی کے سرطان کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یونیورسٹی آف مانچیسٹر کے محققین کا ماننا ہے کہRAC1Bنامی اس ویریئنٹ کو ہدف بنانے سے ممکنہ طورپر علاج کی تاثیر کو ڈرامائی حد تک بڑھا یا جاسکتا ہے۔

اس طرح کے اگر اس پروٹین کی تبدیل شدہ قسم کسی طرح بدن میں کم کی جائے تو کیموتھراپی کی افادیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس پروٹین کا نہ ہونا کینسر کی رسولیوں کے نہ بننے کا سبب بنتا ہے اور اعضاء پر اس کینہ ہونے کے کوئی نقصان دہ اثرات بھی نہیں ہوتے۔یونیورسٹی آف مانچیسٹر میں بریسٹ کینسر ناو کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر احمد اوچر نے کہاکہ تحقیق میں پہلی بار یہ چیز دیکھی گئی ہے کہ RAC1B کے بغیرچھاتی کے سرطان کے اسٹیم خلیی(خلیاتِ ساق)رسولیاں نہیں بنا سکتے اور یہ کینسر زدہ خلیے کیموتھراپی کے لیے مزید کمزور ہوجاتے ہیں جس سے علاج مزید موثر ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ RAC1Bصحت مند خلیوں کے لیے ضروری نہیں ہوتے لہذا کینسر کے نئے علاجوں کے ذریعے اس پروٹین کو ہدف بنانے کا کوئی شدید نقصان نہیں ہوتا۔اس کے عملی مظاہرے کے لیے سائنس دانوں نے چوہوں میں چھاتی کے سرطان کے خلیے ٹرانس پلانٹ کیے۔سائنس دانوں نے دیکھا کہ جن خلیوں میں RAC1Bنہیں تھے ان میں100دن بعد بھی کوئی رسولیاں واضح نہیں ہوئیں تھیں۔اس کے علاوہ RAC1Bکے بغیر لیب میں بنائے گئے چھاتی کے سرطان کے خلیوں کا جب ڈوکسوروبِیسِن (ایک کیموتھراپی کی دوا)سے علاج کیا گیا تو وہ دوبارہ پنپ نہ سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی