آزادکشمیر میں فرسودہ استحصالی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے ‘ 2015 متوسط طبقہ کے انقلاب کاسال ہوگا‘ محمد طاہرکھوکھر

جمعرات 1 جنوری 2015 14:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فرسودہ استحصالی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے ‘ 2015 متوسط طبقہ کے انقلاب کاسال ہوگا‘ عوام اپنے حقوق کیلئے استحصالی طبقات کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ آزادکشمیر سے غربت ‘ جہالت اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے فرسودہ ‘ گلے سڑے سیاسی کلچر سے نجات حاصل کرناہو گا جس کی بنیاد غریبوں کے استحصال پر قائم ہے ۔

چندخاندان اپنے اقتدار کیلئے 90 فیصد عوام کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں ‘ مراعات یافتہ طبقات اپنے خاندانی سیاسی مفادات اور کاروباری مفادات کی خاطر متحد ہیں جبکہ عوام کوسیاست کے نام پر لڑایاجارہا ہے ‘ آزادکشمیر پر حکمران طبقہ کی کوئی سیاسی جماعت یا نظریہ نہیں یہ اسلام آباد کا موسم دیکھ کر قلابازیاں کھاتے ہیں اور عوام کے علاوہ سیاسی کارکنوں پر تعلیم‘ روزگار اور ترقی کے مواقع بند کر کے تمام مراعات اپنے خاندان اور قریبی چمچوں کیلئے وقف کر کے ان کا استحصال کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر عوام کو ان کے حقوق مل گئے ان کی جعلی سیاست مزیدنہیں چل سکتی اس لئے عوام کوچاہیے کہ وہ ان سیاسی خاندانوں کی غلامی سے نجات حاصل کریں۔

(جاری ہے)

یہاں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھرنے کہا کہ ایم کیو ایم نے آزادکشمیر کے عوام کو فرسود ‘ کرپٹ سیاسی کلچر سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ‘ آزادکشمیر کے عوام موروثی سیاسی کلچر سے عاجزآچکے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی آزادکشمیر کے عوام کیلئے نجات دہندہ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی تحریک ہے جس نے محض نعروں سے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی ہے ۔

جاگیرداروں ‘ وڈیروں اور سرمایہ داروں کیخلاف عملی طور پر بغاوت کی اور انہیں اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ‘ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی موروثی نشستوں پر ایم کیو ایم کے غریب کارکن صوبائی ‘ قومی اسمبلیوں اور سینٹ میں ان کے برابر بیٹھیں گے لیکن الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم نے یہ کردکھا اور ملک بھر کے غریب ‘ محکوم متوسط طبقات کو امید کی کرن دکھا دی کہ اگر وہ متحد ہوں ‘ اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی صفوں میں سے اہلیت کی بنیاد پر قیادت سامنے لائیں تو ان کے حقوق کوئی غصب نہیں کرسکتاانہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اقتدار پر قابض خاندانوں ‘ اور نام نہاد عوامی نمائندوں سے عوام کو سوال کرنا چاہیے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا‘ آج تک دار الحکومت مظفرآباد کسی پسماندہ قصبہ کا منظر پیش کررہا ہے‘ مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں آج تک معیاری سڑکیں نہیں بنائی جاسکی روزانہ خراب سڑکوں کے باعث حادثات رونما ہورہے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں‘ عوام کو میٹر پر روزگار فراہم نہیں کیاجارہا ‘ ہسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں ‘ انصاف غریب کیلئے ایک خواب بن چکا ہے ۔

طاہرکھوکھرنے کہا کہ ایم کیو ایم پورے آزادکشمیر میں رابطہ مہم شروع کررہی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیاجاسکے اور وہ اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی