وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سرکاری فلاحی ادارے تنظیم للسائل والمحروم کو مزید 6مہینے کی توسیع دینے کا اعلان کردیا،

غریب افراد کی صحت و تعلیم اور دستگیری کے عمومی فرائض کے علاوہ بیواؤں اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کریگا ، خیبر پختونخوا میں پسماندگی، معاشی ناہمواری اور بیروزگاری کی وجہ سے آدھی آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے،پرویزخٹک

پیر 5 جنوری 2015 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی حکومت کے سرکاری فلاحی ادارے تنظیم للسائل والمحروم کو مزید چھ مہینے کی توسیع دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ یہ غریب ترین افراد کی صحت و تعلیم اور دست گیری کے عمومی فرائض کے علاوہ بیواؤں اور معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کریگا وہ اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں تنظیم کی توسیع اور کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر مہر تاج روغانی ، تنظیم کے بانی وسابق چیف سیکرٹری عبداللہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، سیکرٹری عشر ، زکواة و سماجی بہبودسید ہدایت جان ، سیکرٹری خزانہ سید بادشاہ بخاری، سیکرٹری قانون زین العارفین خان، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان ، تنظیم کے چیئرمین کیپٹن (ر) اعزاز الرحمن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا میں پسماندگی، معاشی ناہمواری اور بیروزگاری کی وجہ سے آدھی آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے اورکسی ایک محکمے کیلئے انکی تمام ضروریات کا احاطہ نا ممکن ہے تا ہم ضرورت اس بات کی ہے کہ غریب ترین طبقوں کی فلاح و بہبود کے ضمن میں مربوط اور موثر کام کیا جائے اور دوہرے پن کا مکمل سد باب ہو سیکرٹری سماجی بہبود سید ہدایت جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹری کی براہ راست سرپرستی میں قائم تنظیم للسائل والمحروم ایسے نادار ترین لوگوں کی مدد کرکے دعائیں سمیٹ رہا ہے جن کی بالعموم معاشرے میں شنوائی نہیں ہوتی اور تنظیم سے مستفید ہونے والے ان مستحقین کی تعداد صوبے بھر میں 10لاکھ تک پہنچ چکی ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ فاؤنڈیشن برائے فلاح و بہبود مستحق بیوگان و خصوصی افراد باضابطہ طور پر تنظیم للسائل میں ضم ہو جائے گا اور آئندہ اس کے ممبران اور فرائض تنظیم کے ما تحت ہونگے یہ فاؤنڈیشن وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ڈیزرونگ وڈوز اینڈ سپیشل پرسنز ویلفیئر فاؤنڈیشن ایکٹ2014 ء کی شق4کے تحت قائم کی گئی تھی اور صوبائی حکومت نے سرچ کمیٹی کی سفارشات پر علی قلی خان کی بحیثیت چیئر پرسن تقرری کی تھی فاوٴنڈیشن کے ذریعے بیواوٴں اور معذور افراد کو ماہانہ 2500 روپے فی کس فراہم کئے جا تے پہلے مرحلے میں 14735 مستحق بیواوٴں اور 12900 معذور افراد کو 2500روپے ماہانہ فراہم کئے جا تے ہیں پرویز خٹک نے تنظیم کو جلد از جلد فعال بنا کر اس فلاحی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اُمید ظاہر کی کہ اس کے معاشرے پر دور رس اثرات مرتب ہونگے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ ترقی اور فلاح کے نام پر غریب عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کا پیسہ بے دردی سے ضائع کرنے کی بجائے حقیقت پسندانہ بنیاد پر خرچ کرکے غریب اور بے آسرالوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے اور انہیں اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا کرنے میں مدد دی جائے اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ ہائے تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے تحت نادار و بے آسرا طبقوں کی فلاح و بہبود کا خاطر خواہ اہتمام کیا جار ہا ہے تاہم جن لوگوں کی فلاح و بہبود ان محکموں کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے ان کی بحالی بھی ضروری ہے جس پر اگرچہ ماضی میں بھی کام کیا گیا مگر اطمینان بخش نتائج برآمد نہ ہو سکے وزیر اعلیٰ نے تنظیم للسائل اور فاؤنڈیشن کے انضمام کے بعد انکے فرائض کو مربوط بنانے کیلئے وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جن کے ارکان میں سابق چیف سیکرٹری عبداللہ، سیکرٹری سماجی بہبود، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ اورفاؤنڈیشن کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل (ر) علی قلی خان شامل ہیں پرویز خٹک نے کمیٹی کو اس حوالے سے تنظیم کے توسیع شدہ فرائض کا ازسر نو تعین کر کے اُنہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط