سابق وزیر غنی الرحمان کی خدمات کا اعتراف ہر طبقہ فکر کرتا ہے،مولانا رحمت اللہ زار،

جمعیت علماء اسلام مدارس اور اسلام کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،تقریب سے خطاب

اتوار 11 جنوری 2015 17:15

ہنگو( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)سابق وزیر غنی الرحمان کی خدمات کا اعتراف ہر طبقہ فکر کرتا ہے،غنی الرحمان شہید نے ضلع ھنگو کے عوام کی بلاتفریق خدمت اپنا شعار بنایا،ھنگو کو ضلع کا درجہ دلانا،زمین کے عوام کو مالکانہ حقوق دلانا،اربوں روپے کے ترقیاتی کام اورہزاروں نوجوانوں کو روز گار دلانا غنی الرحمان کو ہمیشہ زندہ رکھے گا،موجودہ رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی غنی الرحمان دور کے منصوبوں پر تختیاں لگانا چھوڑ دیں،جمعیت علماء اسلام مدارس اور اسلام کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبہ خیبر پختون خواہ کے سینئر ترین سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان شہید کی پانچویں برسی کے موقعہ پر ھنگو ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرزند شہید اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا رحمت اللہ زار،مولانا تحسین اللہ،شمیم خان،مولانا اکبر جان،سید شبیر حسین،حاجی نیاز بادشاہ،اسرار احمد اورکزئی اور دیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلع ھنگو،اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی سے علماء اکرام،دانشوروں،سیاسی و سماجی شخصیات ،غنی الرحمان کے مداحین اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حاجی غنی الرحمان شہید کے انداز سیاست نے محروم طبقات کو عزت دی انہوں نے اسمبلی میں ھنگو کے عوام کی آواز بلند کی،دکھ سکھ میں ھنگو کے عوام کے ساتھ رہے موصوف کی پینتیس سالہ سیاسی کئیریئر،نڈر،صاف ستھری خدمت پر مبنی سیاست کی ائینہ دار ہے جنہوں نے ھنگو کو ضلع کا درجہ دلایا،سڑکوں اور ہسپتالوں کے جال بچھائے ہزاروں افراد کو روز گار دلایا ۔

مقررین نے کہا کہ حاجی غنی الرحمان شہید اور حافظ فخر السلام کا کا خیل دو ایسی شخصیات تھیں جو دنیا بھر میں ھنگو کی پہنچان بنیں۔اور ان کا نام قیامت تک ان کی خدمات کی بدولت زندہ و جاوید رہے گا۔جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور غنی الرحمان شہید کے سیاسی جانشین اور سابق رکن اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ شہید غنی الرحمان نے دہشت گردی کے دور میں دھمیکوں اور جان کو شدید خطرات کے باوجود ھنگو نہ چھوڑا اور دہشت گردی میں شہید کر دیے گئے۔

انہوں نے ہمیشہ ھنگو کے عوام کے ساتھ رابطہ استوار رکھا۔ان کے بعد ھنگو میں سیاسی بونے ان کے ترقیاتی کاموں پر تختیان لگا کر سستی شہرت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ۔عتیق الرحمان نے کہا کہ موجودہ ایم پی ائے اور ایم ان اے بتائیں کہ وہ اسمبلیوں میں کتنی بار کھڑے ہو کر لب کشائی کی جرات کر سکے ہیں۔ایم این اے خیال زمان نے ہسپتال میں دو روپے کی پرچی پانچ روپے میں دینے والے معمولی ملازم کو اینٹی کرپسشن فورس کے حوالے کر دیا۔

سی اینڈ ڈبلیو میں ایم این اے اور ایم پی اے جو دس فی صد دھرلے سے لے رہے ہیں وہ رشوت نہیں تو اور کیاہے عوام پوچھتے ہیں کہ لوٹ مار اور کمیشن لینے پر ایم این اے اور ایم پی اے کب خود کو وہ بھی اینٹی کرپشن کے حوالے کریں گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ ہماری سیاست،کاروبار ،غمی خوشی،جینا مرنا ھنگو کے ساتھ ہے اور یہ سب ھنگو کی دھرتی پر جان ہتھیلی پر رکھ کر کر رہے ہیں ہمارے والد شہید غنی الرحمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلا تفریق قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں لیکن مدارس کے خلاف سازشیں کا میاب نہیں ہونے دیں گئے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ھنگو کے علماء اکرام اور مشران پر مبنی ایک وفد جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرے گا اور ہم ھنگو کو گیس کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات کے لیے پیکج لائیں گئے۔برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمان نے واضح کیا کہ ذاتی سوچ اور محدود مفادات کے غلام لوگوں نے ھنگو کو پسماندہ رکھنے کی سازشیں کئیں مگر ناکامی ان کامقدر بنے گی۔

اس موقعہ پر مقررین نے سابق صوبائی وزیر ابپاشی اور تین بار آزاد حثیت سے رکن اسمبلی بننے والے حاجی غنی الرحمان کو ان کی بے لوث خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ شہید کے درجات کی سر بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کرائی گئی۔واضح رہے کہ آج ہی کے روز پانچ سال قبل سابق وزیر حاجی غنی الرحمان کو دہشت گردی کے واقعہ میں اس وقت شہید کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے ریسٹ ہاؤس غنی ڈیم سے اپنی رہائش گاہ ھنگو ہاؤس آ رہے تھے۔ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے غنی الرحمان شہید کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور وہ تین ساتھیوں سمیت خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط