بند کریں
صحت صحت کی خبریںضلعی انتظامیہ لا ہور نے با قاعدہ طور پر تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا آغاز کر دیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2015 - 13:42:12 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 13:34:48 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 12:40:40 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 12:32:15 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:27:19 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:20:35 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:18:45 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:00:42 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:52:15 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:45:09 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 21:45:09

ضلعی انتظامیہ لا ہور نے با قاعدہ طور پر تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء )ضلعی انتظامیہ لا ہور نے با قاعدہ طور پر تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا انعقاد کر دیا ہے اور اس ضمن میں آج4126پو لیو ٹیموں نے تمام یونین کو نسلز میں جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے۔اس ضمن میں تمام ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز نے خود اپنے علا قوں میں کام کر نے والی پو لیو ٹیموں کے کام کی نگرانی کی۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر تمام ٹا ؤنز میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کی تشہیر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے جبکہ لو گوں کو پو لیو مہم کی طرف راغب کر نے کے لیے تمام ٹا ؤنز میں "دوقطرے پو لیو"کی عبارات پر مبنی خصوصی فلوٹ بھی چلا ئے گئے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت لاہور اور ضلعی انتظامیہ15لا کھ70ہزار بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر اپنا ٹا رگٹ پورا کرے گی۔

12/01/2015 - 23:20:35 :وقت اشاعت