بند کریں
صحت صحت کی خبریںحساس ادارے نے مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء اور علماء کی فہرست مرتب کر کے آئی جی کو ارسال ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/01/2015 - 15:57:30 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 14:49:21 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 14:40:40 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 14:24:58 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 13:42:12 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 13:34:48 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 12:40:40 وقت اشاعت: 13/01/2015 - 12:32:15 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:27:19 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:20:35 وقت اشاعت: 12/01/2015 - 23:18:45

حساس ادارے نے مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء اور علماء کی فہرست مرتب کر کے آئی جی کو ارسال کر دی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)حساس ادارے نے مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء اور علماء کی فہرست مرتب کر کے آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی جنہیں تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کیا جائے گا ، وارننگ جاری ہونے کے بعد بھی رویہ تبدیل نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے ماتحت حساس ادارے نے مانیٹرنگ کے بعد مذہبی منافرت پھیلانے والے خطباء اور علماء کی فہرست مرتب کر لی ہے جنہیں بعد ازاں آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ فہرست تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ارسال کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں فہرست میں شامل تمام خطباء اور علماء کو اس حوالے سے وارننگ کی جائے گی اور بعد ازاں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

13/01/2015 - 13:34:48 :وقت اشاعت