- Home
- Health
- Health News
- آزادکشمیرحکومت خطہ کے اندرصحت،مواصلات،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ..
آزادکشمیرحکومت خطہ کے اندرصحت،مواصلات،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ،کسانوں کوپہلی باربلاسود قرضے دینے شروع کیے؛ وزیراطلاعات آزاد کشمیربازل نقوی
کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء)وزیراطلاعات ونشریات،زراعت ولائیوسٹاک سیدبازل نقوی نے کہاہے کہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوکے ویژن کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں خطہ کے اندرصحت،مواصلات،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے،آزادکشمیرحکومت نے پہلی باربلاسود کسانوں کوقرضے دینے شروع کیے محکمہ کے افسران ضلع کے اندرکسانوں کوبھینسوں اوربکریوں کی خریداری اورفارمز کے لیے قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کومدنظررکھیں بیوہ اورنادارعورتوں کوپالتومرغیوں کی فراہمی کی ریوائزاسکیم پی اینڈڈی میں بھیجی ہوئی ہے جس کی بھی منظوری ہوجائیگی آزادکشمیرکے اندرگوشت اورپولٹری کی انڈسٹری کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ خطہ کے اندرروزگارکے ساتھ ساتھ پولٹری کی انڈسٹری کوبھی فروغ دیاجاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوتلی کے دوران محکمہ زرعات کے افسران ودیگر سٹاف سے گفتگوکے دوران کیااس موقع پروائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانامفتی فضل الرسول،سیدنویدنقوی،پی پی پی رہنماعارف مغل،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ریاض مرزا،پولٹری آفیسرڈاکٹرامجدعلی راجہ،وٹرنری آفیسرڈاکٹرفرید،آرٹیکلچر آفیسر طاہرسلہریا،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،انفارمیشن آفیسرخواجہ عمران ودیگربھی موجودتھے انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کوہدائت کی کہ وہ فیلڈکے دورہ کریں ضلع کے اندر موسمی سبزیوں،فصلوں اورپھلوں کے درخت لگائیں کسانوں میں شعوروآگاہی کی بیداری کے لیے کام کریں محکمہ زراعت کے افسران ملازمین کی حاضری یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیرکوپیداوارمیں خودکفیل بنایاجائے آزادکشمیرکی سرزمین زرخیزاورقدرتی معدنیات،جڑی بوٹیوں سے مالامال ہے ہم خطہ کے اندر اناج،پھل اورپولٹری کی مصنوعات وافرمقدارمیں پیداکرنے کے لیے وسیع پیمانے پرمنصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں آزادکشمیرکے اندرتمام طبقات کوشریک اقتدارکیاہے آج عام لوگوں تک فلاح وبہبود کے ثمرات پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے 67سالہ تاریخ میں پی پی پی کوموجودہ حکومت کاساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدار شامل کرکے مجموعی طورپر12سال حکومت کرنے کاموقع ملاباقی خطہ کے اندر55سالہ اقتدارمسلم کانفرنس اورآمریت کے نمائندوں کے پاس رہاہمارا12سالہ اقتدارہمارے مخالفین پربھاری ہے پی پی پی آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپردوبارہ اقتدارمیںآ ئیگی۔
Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
پولیو وائرس،وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم اجلاس ( کل) طلب کر لیا
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام پانچواں فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
نارنگ منڈی کے واحدسرکاری ہسپتال میں شوگر ویکسئن کی عدم دستیابی پرشہریوں کا مظاہرہ
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
3روزہ بین الاقوامی یورالوجی کانفرنس 8مارچ سے لاہور میں شروع ہو گی انگلینڈ ،آئر لینڈ ، امریکہ ،سعودی عرب،قطراور ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں فروزن میٹ بنانے والی کمپنیوں کی چیکنگ فروزن میٹ یونٹس کی چیکنگ کے دوران 2 کو سیل، ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
ضلع ناظم کوہاٹ کا چورلکی رورل ہیلتھ سنٹر پر رات گئے چھاپہ ،ڈاکٹر اورچوکیدار سمیت تمام طبی عملہ کی عدم موجودگی پر ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-16
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون ،6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
تعلیمی اداروں میں منشیات کابڑھتا ہوا استعمال پر اسلام آباد کے شہری راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ سے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق 2019 میں باجوڑ، بنوں، لاہور اور ہنگو سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
جناح ہسپتال میں کارڈیالوجی کی سہولت موجود ہے ‘ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج مریض کی مرضی کے بغیر اسکی صورتحال ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.