جنرل ہسپتال میں پٹھو ں کے کھچاوٴ کے علاج کیلئے خصوصی کلینک قائم

جمعرات 15 جنوری 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) جنرل ہسپتال میں رعشہ اور پارکنسن کے مریضوں کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی بی ایس ٹیکنالوجی کے اجراء کے بعد پٹھوں کے کھچاوٴ کے علاج کے لیے موومنٹ ڈس آرڈرکلینک قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں ہر ہفتہ کے دن مریضوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔اس کلینک کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل تین رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو پروفیسر آف نیوروسرجری ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ دیگر ارکان میں نیوروفزیشن ڈاکٹر شاہد مختار اور فزیوتھراپسٹ حافظ اعجاز شامل ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ قبل ازیں جنرل ہسپتال میں رعشہ پارکنسن اور اعصاب کی بیماریوں کے علاج کے لیے ڈی بی ایس کا پروسیجر متعارف کروایا گیا تھا جس میں مریض کے دماغ کے متاثرہ حصے میں توانائی پہنچاکربیماری کا علاج کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ایک پیس میکر بیٹری بھی مریض کی جلد کے اندر نصب کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید طریقہ کے تحت ہسپتال میں اب تک متعدد مریضوں کا کامیاب علاج کیا جاچکا ہے اور اب پٹھوں کے کھچاوٴ کے علاج کے لیے قائم کردہ خصوصی کلینک سے مریضوں کے لیے ایک امید کی نئی کرن پیدا ہوگئی ہے اور اس ایسے مریضوں کو اپنے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

پروفیسر خالد محمود نے اس مرض کی علامات کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مریض کے بازو ، ہاتھ اور ٹانگیں کانپتی ہیں اور ٹانگوں میں کھچاوٴ بھی محسوس ہوتا ہے اور اگر مرض شدت اختیار کرجائے تو مریض ایک جگہ پر اپنا سر بھی قابو نہیں رکھ سکتا بلکہ سر مسلسل حرکت کرتا رہتا ہے اور ایسے مریضوں کا دوسروں پر انحصار ہوجاتا ہے اور اپنی بقایا زندگی معذوری کی حالت میں گزار دیتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی