اظہاررائے کی آڑ میں شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی جسارت قطعاً ناقابل قبول ہے،نیئرحسین بخاری

بدھ 21 جنوری 2015 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء )ء چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے قومی سیرت کونسل پاکستان کے زیراہتمام سالانہ میلاد البنی ﷺ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کی ذات ہی ایسا مرکز و محور ہے جس پر تمام مسلمان جمع ہو سکتے ہیں اور ہمارے لیے حضور ﷺ کی ذات مقدسہ ایمان کا حصہ ہے ۔شرکاء سے اپنے خطاب میں انہوں نے اہل مغرب کی طرف سے اظہاررائے کی آڑ میں شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی شدید الفا ظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ جسارت قطعاً ناقابل قبول ہے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ امن کیلئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب اور اُن کی مقدس شخصیات کے احترام کو آئینی تحفظ دیا جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صادق اور امین اعتماد کی معراج ہے اور بنی کریم ﷺ نے اپنے دور میں اعتماد کی فضاء پیدا کی اور رب کا پیغا م سب کو پہنچایا ۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے قانون کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مغربی دنیا پاکستان سے تقاضا کر رہی ہے اور اُنہیں سزائے موت پر تشویش ہے تاہم ہمارے پاس اللہ کا دیا ہوا قانون ہے اور اسی قانون کے تحت دیت کے ذریعے فریقین کو معاملہ طے کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے ۔

انہوں نے قومی سیرت کونسل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علماء اور زعماء کو بنی کریم ْﷺ کے میلاد کے حوالے سے اکھٹا کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور حقیقت میں دینی و ملی خدمت ہے اپنے خطاب میں انہوں نے محترم پیر امین الحسنات اور صاحبزادہ نور الحق قادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کانفرنس میں عالم عرب کی ممتاز و مقتدر علمی اور صحافتی شخصیات کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی سیرت کا پیغام اور آواز ملک سے باہر پہنچ چکی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط