پیپلزپارٹی نے طبقاتی تقسیم کوختم کیا،شہیدبھٹونے مساوات کانعرہ لگاکرامیرغریب کوایک ہی صف میں لاکرکھڑاکیا، محمد الیاس چودھری

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے طبقاتی تقسیم کوختم کیاہے شہیدبھٹونے مساوات کانعرہ لگاکرامیرغریب،مزدورکسان کوایک ہی صف میں لاکرکھڑاکیاتھاپیپلزپارٹی آج بھی استحصالی نظام کے خاتمہ کے خلاف جنگ لڑرہی ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہماری شہیدقائدبے نظیربھٹونے واضح پلان دیاتھایہی وجہ تھی کہ دہشت گرد شہیدرانی کواپنے راستہ کی رکاوٹ سمجھتے تھے اسی لیے بی بی کوشہیدکیاگیااس کے بعدچیئرمین بلاول بھٹووہ واحدقومی نوجوان قیادت تھی جس نے دہشت گردوں کوللکارا،پاکستان سے دہشت گردی کاقلع قمع ہوگاپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاست اوراقتدارکوکنارے رکھتے ہوئے نوازشریف حکومت کاساتھ دیااورآج ساری قیادت وقوم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کاقلع قمع ہوآزادکشمیرمیں عوام کی فلاح وبہبودکے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں پارٹی منشوروانتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اوررہ جانے والے وعدے بھی پورے کرینگے پیپلزپارٹی نظریہ وفکرکی سیاست کرتی ہے جسے ختم کرنے کے لیے ہردورمیں سازشیں ہوئیں مگرپارٹی قائم ودائم رہی اوررہے گی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت نے پانچ یونیورسٹیز اور تین میڈیکل کالجز دیے جو کہ ایک خواب ہے جس کی پیپلز پارٹی نے تعبیر دی ،انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا ،قدرت نے ہر شخص کے لیے اس کے مقام کا تعین کر رکھا ہے ،محنت سے انسان اپنامقام بنا لیتا ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کے خلاف ہردورمیں بے بنیادپروپگنڈے کیے گئے پی پی پی کی شہیدقیادت سے لے کرچیئرمین بلاول بھٹوتک کی قیادت کے ملک اورقوم کے لیے عظیم کارنامے ہیں پی پی پی کاقیام وطن عزیز،مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں،لبرل اور پروگریسوطبقات کے لیے شہیدبھٹوکاعظیم تحفہ تھا ہم نے نظام میں تبدیلی کے لیے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کا روڈ میپ نئی نسل کو دیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ، سیاست خدمت کا نام اور ریاستی امور چلانے کا علم ہے ،نئی نسل علمی ویژن کا مظاہرہ کرے،پیپلز پارٹی حکومت نے فرسودہ نظام ختم کر کے قوم کوبرابری کی بنیادپرنیاسسٹم دیاہے ہم نے طبقاتی تقسیم کوختم کیاہے شہیدبھٹونے مساوات کانعرہ لگاکرامیرغریب،مزدورکسان کوایک ہی صف میں لاکرکھڑاکیاتھاپیپلزپارٹی آج بھی استحصالی نظام کے خاتمہ کے خلاف جنگ لڑرہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ انتخاب کوٹلی کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات وپارٹی جیالوں کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے بانی چیئرمین بھٹوشہیدنے ایٹم بم،متفقہ آئین دیانوے ہزارقیدی بھارت سے مذاکرات کے ذریعے آزادکروائے پانچ ہزارمربع میل کاعلاقہ واپس لیاافرادی قوت کومڈل ایسٹ اوریورپ بھیجا،شہیدبے نظیربھٹونے میزائل ٹیکنالوجی دی پاکستان کے نیسلن منڈیلامردحرآصف علی زرداری نے1973 کے آئین کواصل حالت میں بحال کیااختیارات پارلیمنٹ کودیئے صوبہ سرحدکانام پختونخواہ رکھ کرپختون قوم کوپہچان دی گلگت بلتستان کوآئینی حیثیت اورآزادحقوق بلوچستان پیکج دیا توانائی منصوبوں پرکام شروع کیا پاک ایران گیس لائن منصوبہ کی بنیادرکھی،گوادربندرگاہ کاچین کے ساتھ معاہدہ کیا سوات پرقومی پرچم لہرایا،مستحق خواتین کی امدادکے لے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا پھرہمارے نوجوان قائدچیئرمین بلاول بھٹونے اپنی ماں اوراہم سب کی قائدشہیدبے نظیربھٹو کی شہادت پرجمہوریت بہترین انتقام کانعرہ لگاکر مخالفین کے منہ پرطمانچہ ماراان کارناموں کوقوم ہمیشہ یادرکھے گی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میوزک اورناچ گانے کی نہیں بلکہ نظریہ کی سیاست کرتی ہے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پرمزدور،کسان،طلبہ،وکلاء،دانشور،فنکار،نوجوان خواتین الغرض کے ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی نظرآئے گی دیگرجماعتوں کے پلیٹ فارم پرایک مخصوص طبقہ ہی نظرآئے گاانہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین اس خوش فہمی میں ہیں کہ پی پی پی ختم ہورہی ہے مگرمخالفین یادرکھیں کہ جیالے پارٹی سے بے وفائی نہیں کرتے پی پی پی کاجیالاکلچراس دھرتی کلچرسے عبارت ہے جوہمیشہ ایک حقیقت کے طورپرموجودرہے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط