2014-15 زکوة فنڈ کی مد میں ایک ارب64 کروڑروپے کی دوسری ششماہی قسط جاری کردی گئی‘ملک ندیم کامران،

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں فنی تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ایک ارب 5 کروڑ 22 لاکھ تقسیم کئے جائیں گے، 4595 بچیوں کو شادی گرانٹ ،40 ہزارسے زائد مریضوں کو مفت ادویات کے لئے 6 کروڑ89 لاکھ روپے دئیے گئے ‘ صوبائی وزیر زکوة ملک ندیم کامران کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 فروری 2015 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء ) صوبائی وزیر زکوةوعشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ زکوة فنڈ کی مختلف مدات میں دوسری ششماہی قسط کے طور پرایک ارب64 کروڑ43 لاکھ35 ہزار5 سوروپے کا جراء کر دیا گیا ہے، پہلی ششماہی قسط کے طور پر مستحقین میں ایک 74 کروڑ 64 لاکھ 47 ہزار5 سو روپے پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں،اس طرح مستحقین کے لئے سال2014-15 کے لئے مختص کردہ 3 ارب 33 کروڑ20 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر زکوة نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ فنڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور اس مد میں ایک ارب5 کروڑ22لاکھ 18 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس رقم سے صوبہ کے 166 فنی تربیتی کے سنٹرز میں زیر تعلیم 32 ہزار سے زائد مسحتق طلبا وطالبات کو 2500 سور وپے فی کس ماہانہ وظائف دئیے جارے ہیں تاکہ وہ تربیت حاصل کرنے کے بعد باعزت طریقے سے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل بن سکیں۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کامران نے کہا کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں ایک ارب 2 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اور اس فنڈز سے صوبہ کے 85 ہزار سے زائدمستحقین کی مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مستحقین کی فہرست میں ایک سال تک کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی تاہم کسی مستحق کی وفات کی صورت میں صوبائی زکوة کونسل سے فہرست میں تبدیلی کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح کے 44 ہسپتالوں میں ایک لاکھ سے زائد مستحقین کے مفت علاج کے لئے 24 کروڑ 88 لاکھ روپے ساالانہ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل سطح کے ہسپتالوں میں زیر علاج 40 ہزار سے زائد مستحقین کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 6 کروڑ 89 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر زکوة نے کہا کہ صوبہ بھر کی ضلعی زکوة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو زکوة کی مختلف مدات میں مستحقین کو رقوم کی بروقت اور شفاف تقسیم کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس ضمن میں انہیں کسی بھی قسم کی ذاتی وابستگی اور ذاتی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر صرف میرٹ پر مستحقین کا انتخاب کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت تعلیمی وظائف جنرل یعنی کالجز،یونیورسٹی،میڈیکل وانجینئرنگ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم17 ہزار سے زائد مستحق طلبا وطالبات کو وظائف کی مد میں 10 کروڑ 34 لاکھ روپے فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 382 دینی مدارس میں زیر تعلیم حفظ وناظرہ اور دورہ حدیث کے تقریبا20 ہزار سے زائد طلبا وطالبات کو 9 کروڑ 19 لاکھ روپے کے وظائف دئیے جارہے ہیں۔

ملک ندیم کامران نے مزید بتایا کہ شادی گرانٹ کی رقم کو دوگنا کر دیا گیا ہے اور صوبہ کی 4595 مستحق بچیوں کو شادی گرانٹ کی مد میں 9 کروڑ 19 لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں زکوة کی تقسیم کے حوالے سے شفاف طریق کار کے تحت مستحقین کو برانچ لیس(ایزی پیسہ)کے ذریعے گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور ،شیخوپورہ اور حافظ آباد میں یہ سلسلہ جاری ہے تاکہ مستحقین اپنے گھر کے نزدیک ترین اور آسانی سے رقم حاصل کر سکیں اور رقم کے حصول کے لئے اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے انہیں بینکوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد برانچ لیس بینکنک کا سلسلہ پورے صوبے میں متعارف کروادیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی